Wed, 29 Dec 2021 12:35:29
مہاراشٹر وکاس اگھاڑی حکومت اسمبلی اسپیکر کا انتخاب ضابطے کے مطابق کرنا چاہتی تھی۔ قانون میں تبدیلی کر ناقانون سازکونسل کا حق ہے جس میں آئین کے خلاف کچھ بھی نہیں ہے۔ گورنر سیاست نہ کرتے ہوئے آئینی عہدے کا احترام کریں۔ یہ باتیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہی ہیں۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 12:32:52
متحدہ عرب امارات میں چھے ماہ کے بعد پھرکرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور منگل کو حکام نے 1846 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔ یواے ای کی وزارتِ صحت نے کروناوائرس کا شکار 632 مریضوں کی صحت یابی اور ایک مریض کی وفات کی بھی اطلاع دی ہے۔اب تک ملک میں کووِڈ-19 کے 754,911 کے کیس ریکارڈ کیے جاچکے ہیں اور اس مہلک وائرس سے 2160 اموات ہوئی ہیں۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 12:30:30
دنیا بھر میں گزشتہ ہفتہ کورونا کے معاملوں میں 11 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے، جس کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ ایک بہت بڑا خطرہ ہے۔ کورونا وبا پر تازہ ترین اطلاع فراہم کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ کئی ممالک میں تیزی سے انفیکشن کے پھیلنے کا سبب اومیکرون ہی ہے اور یہاں اس سے پہلے ڈیلٹا ویرینٹ بھی تباہی مچا چکا ہے۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 12:27:10
ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے خطرے کے درمیان اتر پردیش کی اہم اپوزیشن جماعتیں سماج وادی پارٹی (ایس پی)، کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے الیکشن کمیشن سے ریاست میں مقررہ مدت کے اندر اسمبلی انتخابات مکمل کرائے جانے کی درخواست کی ہے۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 12:23:46
ہریانہ حکومت میں کیا بغاوت ہو گئی ہے؟ کھٹر حکومت میں سب سے طاقتور محکمہ سنبھالنے والے انل وِج بی جے پی-جے جے پی حکومت میں بنائے گئے دو نئے وزراء کی حلف برداری تقریب میں شامل نہیں ہوئے۔ اس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اس حکومت میں اقتدار کے دو مرکز ہیں۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 12:21:19
مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور گورنر جگدیپ دھنکر کے درمیان رسہ کشی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ترنمول نے اپنے ترجمان ”جاگو بنگلہ“ میں گورنر کی سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں بنگال کا دشمن قرار دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 12:16:59
مدھیہ پردیش کے رتلام-جھابوا پارلیمانی حلقہ سے رکن پارلیمنٹ گمان سنگھ ڈامور پر گھوٹالے میں شامل ہونے کے الزام میں کورٹ کے حکم پر پولیس کے ذریعہ کیس درج کرنے کے بعد بی جے پی بیک فٹ پر آ گئی ہے۔ چوطرفہ ہو رہی پارٹی کی تنقید کے بعد مدھیہ پردیش بی جے پی صدر وشنو دَت شرما نے رکن پارلیمنٹ ڈامور کو طلب کیا۔ جہاں ایک طرف رکن پارلیمنٹ ڈامور نے گھوٹالہ کے الزامات کو سازش قرار دیا، وہیں دوسری طرف کانگریس اور
View more
Wed, 29 Dec 2021 12:13:46
’’دہلی میں ریلوے لائن کے پاس بسی جھگیوں کو ہٹانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ مرکز کی بی جے پی اور دہلی کی عآپ حکومت کی شہ پر یہ غریب مخالف کارروائی کی جا رہی ہے۔ کانگریس اس کارروائی کی ہر سطح پر مخالفت کرے گی۔‘‘ یہ بیان شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کی لیڈر اور سینئر کونسلر پریرنا سنگھ نے دیا ہے۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 12:10:24
مختلف شہروں میں ’دھرم سنسد‘ میں دیئے گئے قابل اعتراض بیانات پر کانگریس پارٹی نے تلخ رخ اختیار کر لیا ہے۔ کانگریس لیڈر اور راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے بھی قابل اعتراض بیانات پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy