Wed, 29 Dec 2021 12:00:36
کانگریس پارٹی کے 137ویں یوم تاسیس کے موقع پر آج کانگریس ہیڈ کوارٹر 24 اکبر روڈ پر ہزاروں بھیم آرمی کارکنوں نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے قومی صدر عمران پرتاپ گڑھی کی قیادت میں ہزاروں بھیم آرمی کارکنوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 11:56:23
قومی راجدھانی دہلی میں پیر کے روز ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کے احتجاجی مظاہرہ پر دہلی پولیس نے کارروائی کی تھی جس کا اثر اب صاف دکھائی دینے لگا ہے۔ دہلی کے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے سبھی او پی ڈی کاؤنٹر بند کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ڈاکٹرس دہلی پولیس سے ان کے خلاف کی گئی کارروائی کے لیے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 11:49:59
کانگریس کا ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ میراتھن ایونٹ زبردست کامیابی بٹور رہا ہے۔ یوپی میں میرٹھ، نوئیڈا، جھانسی کے بعد آج لکھنؤ میں جوش سے لبریز ہزاروں لڑکیوں نے اس میں شرکت کی۔ آج صبح حیرت انگیز طریقے سے سینکڑوں لڑکیاں صبح 6 بجے ہی پہنچنی شروع ہو گئیں۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 11:45:37
لدھیانہ کورٹ دھماکہ کیس میں ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ دھماکہ کے ملزم جسونت سنگھ ملتانی کو جرمنی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق ہندوستان کی گزارش پر جرمنی کی پولیس نے جسوندر سنگھ ملتانی کو گرفتار کیا ہے۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 11:42:46
کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقد کی گئی ’خاتون میراتھن‘ میں بڑی تعداد میں لڑکیوں نے حصہ لیا اور ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔ خاتون میراتھن کے لئے اتوار کا روز مقرر کیا گیا تھا لیکن لکھنؤ انتظامیہ نے حکم امتناعی نافذ ہونے کی وجہ سے اس کے انعقاد کی اجازت نہیں دی تھی، جس کے بعد اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 11:35:05
میکے داٹوپینے کے پانی کے منصوبے کے لیے کئے جارہے دس روزہ پدیاتراسے متعلق تیاریاں کی جارہی ہیں، اس سلسلہ میں تشہیری کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے پدیاتراکوکامیاب کرنے کے لیے پارٹی ورکرس سے کے پی سی سی کے کارگزارصدررام لنگاریڈی نے اپیل کی ہے
View more
Wed, 29 Dec 2021 11:32:19
سابق رکن پارلیمان واداکارہ رمیانے بنگلورکے ایم پی پرطنزکرتے ہوئے کہاکہ رکن پارلیمان تیجسوی سوریاکی کھوپڑی میں بھیجہ نہیں ہے۔انسٹااسٹوری میں متنازعہ بیان پرمشتمل ویڈیوشیئرکرتے ہوئے یہ کیپشن تحریرکیاہے کہ اس شخص کی کھوپڑی میں عقل نہیں ہے۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 11:28:09
السور کے میٹرو اسٹیشن سے قریب موجود میٹرو پلر کے بازو بی بی ایم پی کی جانب سے جاری برساتی نالے کے تعمیری کاموں کی وجہ سے پلر کی بنیاد کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے،جس سے عوام میں ڈر وخوف کا ماحول پیدا ہو چکا ہے۔
View more
Wed, 29 Dec 2021 11:24:19
سابق نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشورنے ریاستی حکومت کوشدید تنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انسدادتبدیلی مذہب مسودہ قانون لایانہیں جاتاتوکیاکرناٹک ڈوب جاتا؟کیاریاست کے عوام مرجاتے؟ایسی کونسی ایمرجنسی تھی یہ قانون لانے میں؟ تمام ذاتوں اوردھرموں کومتحدکرنے کی بجائے عوام کے جذبات کو مشتعل اوربرانگیختہ کرنے کاکام کیاجارہاہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy