Sun, 09 Jan 2022 21:19:15
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن نہیں لگانا چاہتے اگر آپ ماسک پہنیں گے تو لاک ڈاؤن نہیں لگے گا اروند کیجریوال نے کورونا کو شکست دے کر اتوار کو واپس اپنا کام کاج سنبھال لیا ہے،
View more
Sun, 09 Jan 2022 21:15:29
تمل ناڈو حکومت نے کورونا کے یومیہ معاملوں میں مسلسل اضافہ اور اومیکرون کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا، جس کے سبب سڑکیں سنسان نظر آئیں۔ ریاست کی سڑکوں سے بسیں اور آٹو رکشا ندار رہے اور تمام تجارتی اور کاروباری ادارے بند رہے۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 21:12:49
جیک کرولی (77) اور بین اسٹوکس (60) کی شاندار نصف سنچری اننگز اور نچلے آرڈر کے بلے بازوں کی ہمت افزا کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ایسیز ٹسٹ میچ کو 9 وکٹ سے گنوانے کے باوجود پانچویں اور آخری دن اتوار کو ڈرا کرالیا۔ آسٹریلیا یہ ٹسٹ ڈرا ہونے کے باوجود پانچ میچوں کی سیریز میں 3۔0 سے آگے رہا۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 21:10:26
سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے اتوار کو گورو گوبند سنگھ جی جینتی کے موقع پر یہاں رعناواری میں واقع گردوارا چھٹی پادشاہی میں حاضری دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں نے کشمیر میں موجود ہر مذہبی مقام پر حاضری دی ہے اور آج میں یہاں حاضر ہوا۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 21:08:14
ریاست مہاراشٹرمیں آج کورونا کے پیش نظر نئی گائیڈلائن جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق اسکول کالجوں کو 15 فروری تک مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے لئے کوچنگ کا سلسلہ جاری رہے گا، تاہم دیگر جماعتوں کے لئے کوچنگ کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 21:05:45
الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پانچ ریاستوں میں آئندہ اسمبلی انتخابات میں 690 ایسے پولنگ اسٹیشن ہوں گے جہاں انتخابی عملہ اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت تمام انتخابی انتظام خواتین کے ہاتھ میں ہوں گے۔ اسی طرح ہر علاقے میں ایک پولنگ اسٹیشن پر صرف معذور کارکن ہی انتظام کریں گے۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 21:01:32
ملک کی راجدھانی دہلی میں واقع پارلیمنٹ کے تقریباً 400 ملازمین اچانک کئے گئے ٹیسٹ کے دوران کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔ قومی راجدھانی میں نئے کیسوں میں اچانک اضافے کے پیش نظر 6-7 جنوری کو اچانک ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 20:59:38
الیکشن کمیشن کی طرف سے پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی (عآپ) نے کہا کہ پانچ ریاستوں کے ووٹر انتخابات کے اعلان کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے ایماندارانہ سیاست شروع کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 20:56:21
اترپردیش کے ضلع للت پور میں گزشتہ 6 دنوں سے لگاتار ہو رہی بے موسم بارش و ژالہ باری سے کسانوں کی فصلوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy