Mon, 10 Jan 2022 11:43:53
سپریم کورٹ میں بھی کورونا وائرس پھیل گیا ہے- موجودہ چار ججز کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں - اس سے قبل جمعرات کو سپریم کورٹ کے دو جج کووڈ پازیٹیو پائے گئے تھے-
View more
Mon, 10 Jan 2022 11:40:47
ملک میں کورونا کی تیسری لہر تباہی مچا رہی ہے- تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے ہنگامی میٹنگ کی-
View more
Mon, 10 Jan 2022 11:37:41
کرناٹک میں کووڈ نے نہ صرف یہ کہ کہرام مچا رکھا ہے بلکہ دن بہ دن کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ حکام کیلئے تشویش کا سبب بنا ہوا ہے-
View more
Mon, 10 Jan 2022 11:34:44
ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں پہلی بار نئے متاثرین کی تعداد 1.6لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے- اس کے ساتھ ہی ایکٹیو کیسوں کی تعداد 5لاکھ 84ہزار ہے-
View more
Mon, 10 Jan 2022 11:32:31
پہلے لاک ڈاؤن میں مزدوروں پرجوقہرٹوٹاہے،اس کااثراور خوف ان پرابھی تک ہے -ممبئی، دہلی اور دیگر ریاستوں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے اب لوگ اپنے اپنے گاؤں واپس جا رہے ہیں -
View more
Mon, 10 Jan 2022 11:28:58
جموں وکشمیر میں کلگام ضلع کے حسن پورہ علاقے میں سلامتی دستوں نے مڈبھیڑ میں دو ملی ٹنٹوں کو مار گرایا ہے۔ پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ سلامتی دستوں نے کل رات ان دونوں ملی ٹنٹوں کو مار گرایا۔ مارے گئے ملی ٹنٹوں کی شناخت کی جا رہی ہے اور یہ پتہ لگایا جارہا ہے کہ یہ کس دہشت گردانہ تنظیم سے تعلق رکھتے تھے۔
View more
Mon, 10 Jan 2022 11:25:10
اترپردیش پولیس اسمبلی انتخابات کے دوران نظم ونسق کو بنائے رکھنے کے لئے پوری طرح تیارہے۔ اس سلسلے میں ہر تھانے میں ایک خصوصی انتخابی رجسٹر رکھا جائے گا۔ جس میں انتخابات سے وابستہ سرگرمیوں کو درج کیا جائے گا۔
View more
Mon, 10 Jan 2022 11:23:13
دہلی اور قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) سمیت شمالی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں جنوری کے مہینے میں مانسون کی طرح بارش ہو رہی ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ دہلی اور قومی راجدھانی خطہ میں اتوار کے روز مسلسل دوسرے دن وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی۔
View more
Mon, 10 Jan 2022 11:15:54
اترپردیش اسمبلی انتخابات کے لئے پوری طرح تیار رہنے کا دعوی کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے اتوار کو کہا کہ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی قیادت میں کانگریس اپنی پرتگیاؤں اور کارکنوں کے دم پر مکمل اکثریت کی حکومت بنانے جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy