Sun, 09 Jan 2022 12:15:19
اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہفتہ کو ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد ریاستی حکومت کے محکمہ خوراک اور عوامی ترسیل کی طرف سے عوام کو فراہم کئے جانے والے سستے راشن کے پیکٹوں سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر اور سلوگن وغیرہ ہٹانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 12:11:45
ممبئی میں کووڈ کی تیسری لہر تقریباً شروع ہو گئی ہے۔ روزانہ ہزاروں معاملے سامنے آ رہے ہیں جو فکر کا موضوع ہیں۔ ایسے میں کووڈ سے بچنے کے لیے جن تین چیزوں پر عمل کرنا پڑتا ہے ان میں سے ایک ہے اپنے ہاتھ سینیٹائز کرنا۔ ایسے میں اب ممبئی فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی نظر سینیٹائزر بنانے والوں پر ہے۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 12:09:54
کانگریس جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ وہ ’لڑکی ہوں، لڑسکتی ہوں‘ مہم کو یوپی اسمبلی انتخابات کے بعد ملک گیر سطح پر لانچ کریں گی۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ یوپی کی خواتین سے تبادلہ خیال کے دوران پوچھے گئے ایک سوال ’کیا پارٹی کی یہ مہم صرف یوپی تک محدود رہے گی؟
View more
Sun, 09 Jan 2022 12:08:08
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں گورنر کی تنقید کئے جانے کے ایک دن بعد ہی گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف سکریٹری اور ڈی جی کو 10جنوری کو صبح 11بجے راج بھون طلب کیا ہے۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 12:06:29
کلکتہ میں محکمہ ریلوے کے ایک ہزار عملہ کورونا وائر س سے متاثر ہوگئے ہیں ۔زیادہ تر افراداس وقت اپنے گھر میں ہی آئسولیشن وارڈ میں ہے۔ مشرقی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر ایکلویہ چکرورتی نے کہا کہ مشرقی ریلوے کے ہوڑہ، مالدہ، سیالدہ اور آسنسول ڈویژنوں کے کم از کم ایک ہزار سے زائد کارکنان متاثر ہیں۔ مقامی اور لمبی دوری کی ٹرین کے ڈرائیوروں، اسسٹنٹ ڈرائیوروں اور ٹی ٹی کے علاوہ زیادہ تر متاثرین افسر
View more
Sun, 09 Jan 2022 12:04:11
ہریانہ کانگریس کمیٹی کی صدر کماری سیلجا نے کہا ہے کہ ریاست میں کورونا کے کیسز دن بہ دن تیزی سے بڑھ رہے ہیں، لیکن ریاست کی بی جے پی-جے جے پی حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 12:01:23
ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی حکومت بھی کمال ہے۔ ملک میں 34 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ بے روزگاری کی شکار ریاست میں روزگار دینے کی جگہ حکومت سروے کرنے والی ایجنسی پر ہی کارروائی کرنا چاہ رہی ہے۔ یہ بات خود وزیر اعلیٰ کہہ رہے ہیں۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 11:58:32
بہار کی اہم اپوزیشن پارٹی آر جے ڈی کی طرف سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو ریاستی مفادات کے ایشوز پر حمایت دینے کے آفر کے درمیان ہفتہ کو آر جے ڈی ترجمان مرتیونجے تیواری نے جے ڈی یو کے سینئر لیڈر اور نتیش کے قریبی اوپیندر کشواہا سے ملاقات کی ہے۔ اس کے بعد بی جے پی کی ٹینشن بڑھ گئی ہے۔
View more
Sun, 09 Jan 2022 11:54:21
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے انتخابی تاریخوں کے اعلان کے بعد اپنے پہلے رد عمل میں کہا تھا کہ ’دس مارچ بی جے پی صاف‘ کچھ ایسا ہی بہوجن سماج پارٹی نے بھی کہا ہے ۔ بہوجن سماج پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے کہاہے کہ انہیں یقین ہے کہ 10 مارچ کو اتر پردیش کے عوام ریاست میں بی جے پی کو اقتدار سے باہر کر دیں گے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy