Thu, 20 Jan 2022 23:34:09
سوشل میڈیا پر مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی کرنے والے بلی بائی ایپ معاملے میں ممبئی پولیس نے چوتھے ملزم کو اڈیشہ سے گرفتار کیا ہے۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 23:31:12
عام آدمی پارٹی (عآپ) کی طرف سے کامیڈین سے لیڈر بنے بھگونت مان کو پنجاب ریاست کے لیے وزیر اعلیٰ عہدہ کے امیدوار کی شکل میں پیش کیے جانے کے کچھ دن بعد بی جے پی نے بھگونت مان کو عوامی طور پر بھدے چٹکلے سنانے والا ایڈکٹ کہہ کر پارٹی پر حملہ کیا ہے۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 23:27:02
کورونا وائرس کی جانچ آر ٹی پی سی آر اور ریپڈ انٹی ٹیسٹ معمول کے ذریعے کیا جاتا ہے لیکن اسکاٹ لینڈ کے سائنسدانوں کے ایک گروپ نے اس کے لئے ایکس رے کا استعمال کرنے کا تجربہ کیا ہے۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 23:24:38
پنجاب کے بعد اب منی پور سے بھی اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ کی تاریخ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ آل منی پور کرشچین آرگینائیزیشن (اے ایم سی او) نے مطالبہ کیا ہے کہ 27 فروری کو ہونے والی پہلے مرحلہ کی پولنگ کسی اور دن کرائی جائے کیونکہ اتوار عیسائیوں کی عبادت کا دن ہوتا ہے۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 23:20:34
یوپی اسمبلی انتخابات سے عین قبل جیل سے رہا ہونے والے اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم یوگی حکومت پر حملہ آور ہیں۔ رام پور میں سماج وادی پارٹی کے دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وہ اپنے والد کو یاد کر کے زار و قطار رونے لگے۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 23:16:37
راجستھان میں کسانوں کی زمین نیلامی پر وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کسانوں کی اراضی نیلامی پر پابندی عائد کر دی ہے۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 23:14:34
اتر پردیش انتخابات کے لئے کانگریس نے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں کل 41 امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کانگریس نے 40 فیصد خواتین کو ٹکٹ دینے کے اپنے وعدے پر ایک مرتبہ پھر عمل کرتے ہوئے اس فہرست میں 16 خواتین کو بطور امیدوار شامل کیا ہے۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 23:11:48
مہاتما گاندھی کے خلاف قابل اعتراض بیان دینے والے سَنت کالی چرن مہاراج کی ایک بار پھر گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ اس بار مہاراشٹر کے ٹھانے شہر کی پولیس نے ہندو مذہبی پیشوا کالی چرن مہاراج کو مہاتما گاندھی کے خلاف متنازعہ بیان دینے کے معاملے میں چھتیس گڑھ سے گرفتار کیا ہے۔
View more
Thu, 20 Jan 2022 23:08:21
کانگریس نے کہا ہے کہ اروناچل پردیش میں ایک ہندوستانی نوجوان کو چینی فوجیوں نے اغوا کیا ہے اور سرحد پر اس کی مداخلت لگاتار بڑھ رہی ہے، اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنی خاموشی توڑنی ہوگی اور حالات کا جائزہ لینے کے لئے آل پارٹی ایم پی وفد کو سرحد پر لے جایا جانا چاہیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy