Thu, 20 Jan 2022 10:53:33
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور کی طرف سے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے متعلق کئے گئے تازہ تجزیے کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر 23جنوری کو بام عروج پر رہے گی اور اس روز کووڈ کے تازہ معاملات کی تعداد4لاکھ سے متجاوز نہیں ہوگی-
View more
Thu, 20 Jan 2022 00:12:21
بھٹکل کے سماجی حلقوں میں معروف اورہردلعزیز فرد سمیت سوشیل میڈیا میں متحرک شخص جناب محمد ضیاء الدین جاکٹی منگل صبح انتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی عمر 74 سال تھی۔ ان کے انتقال پر آج بدھ کو آزاد نگر مسجد طوبیٰ میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جہاں مقررین نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی حق میں مغفرت کی دعائیں کیں۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 21:43:04
کرناٹک پولیس نے کووڈ-19 کے پیش نظر جاری ڈپٹی کمشنر کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ’رتھ اُتسوا‘ تقریب منعقد کرنے والے ایک پجاری سمیت 9 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ مذہبی پروگرام کا انعقاد 17 جنوری کو چکمگلورو کے کدور تعلقہ کے سکھارایپٹن میں کیا گیا تھا۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 21:39:55
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بدھ کے روز دہلی میں کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی وہ پارٹی کی جنرل سکریٹری اور انچارج اتر پردیش پرینکا گاندھی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے لئے بھی پہنچے۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 21:36:28
سماجوادی پارٹی کے گوتم پلی واقع دفتر سے آج پہلی ورچوئل ریلی کا آغاز کیا گیا۔ اس ریلی کو خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے بڑے لیڈر امبیکا چودھری نے صوبے کی بی جے پی حکومت کی ناکامیوں کو ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 21:34:05
کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے منگل کے روز کہا کہ اس سال مئی تک کیرالہ کے ہر اسمبلی حلقہ میں 100 بی پی ایل کنبوں کو مفت انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔ پنارائی وجین نے کہا کہ کیرالہ فائبر آپٹک نیٹ ورک (کے ایف او این) کا مقصد تقریباً 20 لاکھ بی پی ایل کنبوں کو مفت انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرنا ہے اور باقی کے لیے سبسڈی والے نرخوں پر یہ سہولت فراہم کرنے کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 21:31:45
مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ گھر گھر شراب پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی شراب سے محبت ایک بار پھر اجاگر ہوگئی ہے۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 21:24:27
صحافت کو خیرباد کر کے سیاست میں قدم رکھنے والی ندا احمد کا کہنا ہے کہ سیاست میں جو لوگ بہت زیادہ وعدے کر تے ہیں، سمجھ لو کچھ نہیں کرتے۔ اس لئے میں وعدے نہیں کروں گی، بلکہ کچھ کر کے دکھانا ہے۔
View more
Wed, 19 Jan 2022 21:22:07
ہندوستان 27 جنوری کو پہلے ہند وسطی ایشیا چوٹی کانفرنس کا انعقاد کرے گا وزیر اعظم نریندر مودی کی میزبانی میں ورچول توسط سے ہونے والی اس چوٹی کانفرنس میں قزاقستان، جمہوریہ کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے سربراہان شرکت کریں گے پہلے ان لیڈران کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر آنے کا پروگرام بن رہا تھا لیکن کووڈ وبا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اب اس اجلاس کا انعقاد ویڈیو
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy