Sat, 22 Jan 2022 13:10:35
وزیر داخلہ ارگا گنا نیندرا نے کہا کہ منشیات کے معاملہ میں ملوث د و پو لیس کانسٹیبلس کو صرف ملاز مت سے معطل کرنا ہی نہیں بلکہ انہیں ملازمت سے ہی برخاست کرنے افسران کو ہدایت دی گئی ہے۔ چامراج پیٹ پو لیس تھانے اور چک پیٹ ٹرافک پو لیس تھانے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے وزیر داخلہ نے اس بات کی جانکاری دی۔
View more
Sat, 22 Jan 2022 13:02:31
مرکزی وزارت صحت نے کوروناکے بڑھتے ہوئے کیسوں کے درمیان خطرناک ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے نئی ہدایات جاری کی ہیں -
View more
Sat, 22 Jan 2022 12:59:39
ہندوستان جیسے ترقی پذیر ممالک کے سامنے آبادی اور بے روزگاری ایک بڑا چیلنج ہے- کورونا وبا کی وجہ سے بے روزگاری کا مسئلہ مزید سنگین ہو چکا ہے-
View more
Sat, 22 Jan 2022 12:38:55
سرکاری ویمنس کالج اُڈپی میں مسلم لڑکیوں کے حجاب پہننے کا معاملہ دن بدن گرماتا جارہا ہے اور اب کئی ادارے طالبات کے حق میں آواز بلند کرتے نظر آرہے ہیں، ایک طرف اُڈپی مسلم اوکوٹا کی طرف سے پرنسپل کی ہٹ دھرمی کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے طالبات کوسر پر اسکارف پہن کر کلاس میں داخلہ نہ دینے پر سخت مذمت کی گئی ہے تو وہیں کلبرگی رکن اسمبلی کنیز فاطمہ بھی طالبات کے حق میں سامنے آگئی ہیں اور اُڈپی کال
View more
Sat, 22 Jan 2022 12:31:26
جائیداد کی وراثت پر سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آگیا- سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ بیٹیاں بغیر وصیت کے مرنے والے باپ کی خود خریدی گئی جائیداد کی وارث ہوں گی- بیٹیوں کو خاندان کے دیگر افراد پر ترجیح دی جائے گی جیسے مرنے والے باپ کے بھائیوں کے بیٹے اور بیٹیاں - اگر کوئی ہندو خاتون بغیر وصیت کے مر جاتی ہے تو اسے اپنے والد یا والدہ کی طرف سے وراثت میں ملنے والی جائیداد اس کے والد کے وارثوں کو جائے گ
View more
Fri, 21 Jan 2022 21:05:24
اتراکھنڈ میں سیاسی گہما گہمی کے دوران بی جے پی سے الگ ہونے والے ہرک سنگھ راوت نے کانگریس کا دامن تھام لیا ہے۔ اتراکھنڈ اسمبلی انتخاب سے ٹھیک پہلے راوت نے کانگریس کی رکنیت اختیار کرتے ہوئے اپنی پرانی غلطی کے لیے معافی بھی مانگی۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 20:59:57
مدھیہ پردیش میں آئندہ مالی سال سے شراب سستی اور آسان کرنے والی نئی آبکاری پالیسی لانے پر شیوراج حکومت اپوزیشن کے ساتھ ساتھ ہی اپنی ہی پارٹی کے لیڈران کے نشانے پر آ گئی ہے۔ بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے ایک بار پھر نشہ بندی کے لیے مہم چلانے کا عزم دہراتے ہوئے 14 فروری کے بعد مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 20:30:43
شفاء کراس کے قریب نیشنل ہائی وے پر ایمبولنس اور لاری کی ٹکر میں ایمبولنس کے پرخچے اُڑ گئے، البتہ حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ واردات جمعہ شام قریب 5:30 بجے پیش آیا۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 20:00:13
لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل نے دہلی کی اروند کیجریوال حکومت کی اس تجویز کو نامنظور کر دیا ہے جس میں انہوں نے ویک اینڈ کرفیو کو ختم کرنے کی بات کی تھی۔ اس کے علاوہ بازار بھی طاق و جفت کی بنیاد پر ہی کھلیں گے۔ دہلی حکومت نے کورونا کے معاملے کم ہونے پر ان پابندیوں کو ہٹانے کی تجویز پیش کی تھی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy