Sat, 22 Jan 2022 23:26:30
سمجھا جاتا ہے کہ گورکھپور سیٹ پر ہار اور جیت کا فیصلہ گورکھ ناتھ مندر کرتا ہے اور اب یہاں سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ خود بی جے پی کے امیدوار ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ ان کے خاص گروپ کا نمایاں چہرہ رہے سنیل سنگھ اب علیحدہ ہو چکے ہیں۔
View more
Sat, 22 Jan 2022 23:23:56
کانگریس کی جنرل سکریٹری اور انچارج اتر پردیش پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس پارٹی پوری طاقت کے ساتھ پسماندگی، بے روزگاری، مہنگائی، خواتین کی سلامتی جیسے مسائل پر انتخابی میدان میں مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ انتخابات آ گئے مگر مایاوتی متحرک نظر نہیں آئیں، ہو سکتا ہے کہ ان پر بی جے پی حکومت کا دباؤ ہو!
View more
Sat, 22 Jan 2022 23:20:50
سلی ڈیل اور بلی بائی ایپ کے بعد کلب ہاؤس نامی ایپ بنا کر خواتین کے خلاف توہین آمیز تبصرے کئے گئے ہیں۔ دہلی اور ممبئی پولیس اس معاملہ میں تحقیقات کر رہی ہے، ممبئی پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
View more
Sat, 22 Jan 2022 23:18:26
سپریم کورٹ نے جمعہ کو حق معلومات کے قانون (آر ٹی آئی) کے مؤثر نفاذ کے لیے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا۔ جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم ایم سندریش کی ڈبلز بنچ نے کے سی جین کی عرضی پر مرکز کو نوٹس جاری کیا۔
View more
Sat, 22 Jan 2022 23:15:11
جنوبی ممبئی کے تاردیو علاقے میں واقع 20 منزلہ فلک بوس عمارت کملا بلڈنگ میں سنیچر کی صبح تقریباً 7.30 بجے آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو مقامی بھاٹیا اور سرکاری بی ایل نائر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق تین افراد کی حالت تشویشناک ہے، جن کا علاج آئی سی یو میں کیا جا رہا ہے۔ جبکہ دیگر 12 کی حالت مستحکم ہے۔
View more
Sat, 22 Jan 2022 20:05:09
بھٹکل ساگر روڈ پر زیر تعمیر ایک عمارت کی چھت سے کود کر ایک خاتون نے خودکشی کرنے کی کوشش کی، مگر اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کرتے ہوئے بچالیا گیا ہے۔ واردات سنیچر شام کو پیش آئی ہے۔
View more
Sat, 22 Jan 2022 19:34:32
نیشنل ہائی وے 66 کے حنیف آباد کراس کے قریب واقع پٹرول پمپ میں پارک کی گئی تین ٹپر لاریوں کی چھ بیٹریوں پر کسی نے ہاتھ صاف کرلیا ہے، جس کے تعلق سے پولس تھانہ کو جانکاری دی گئی ہے۔
View more
Sat, 22 Jan 2022 17:06:12
بھٹکل کے معروف ایڈوکیٹ سید عمران لنکا کے نئے دفتر لیگل اوینو کا جمعہ شام پانچ بجے قاضی، علماء اور عمائدین قوم کی موجودگی میں افتتاح عمل میں آیا جس میں مہمانان نے مظلوموں کو انصاف دلانے کی طرف نوجوان اور سرگرم وکیل عمران لنکااور ان کے ساتھی ایڈوکیٹ عبدالرقیب شیخ جی کی توجہ مبذول کرائی۔
View more
Sat, 22 Jan 2022 13:29:48
ساؤتھ ویسٹرن ریلوے (ایس ڈبلیو آر) ڈیویژنل دفتر، ارون روڈ، میسورو کی جانب سے جاری ایک اخباری بیان میں بتایاگیا کہ مسافروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ڈبلیو آر نے چند سکینڈ کلاس سیٹنگ کوچس کو ریزرویشن کے دائرہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy