Fri, 21 Jan 2022 19:45:37
سپریم کورٹ کے جسٹس ایل ناگیشور راؤ نے جمعہ کو تہلکہ میگزین کے سابق ایڈیٹر ترون تیج پال کی طرف سے دائر عرضی پر سماعت سے خود کو الگ کر لیا۔ جسٹس راؤ نے کہا کہ وہ 2015 اور 2016 میں گوا حکومت کی جانب سے عدالت میں حاضر ہوئے تھے۔ اس وجہ سے انہوں نے خود کو اس معاملے کی سماعت سے علاحدہ کر لیا۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 19:42:25
ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران نئے کیسوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے فعال معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 20.18 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 19:39:00
دہلی میں انڈیا گیٹ پر نصب کی گئی امر جیوتی کی مشعل کو ہمیشہ کے لئے بجھایا جا رہا ہے۔ حکومت نے دلیل دی ہے کہ اس مشعل کی ریکھ بھال کرنا مشکل ہو رہا ہے لہذا اسے نیشنل وار میموریل (قومی جنگ کی یادگار) پر روش کی گئی مشعل کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 19:34:54
چھتیس گڑھ میں کورونا کا انفیکشن تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اموات بھی ہو رہی ہیں۔ ریاست میں اب کورونا سے ہونے والی اموات کی آڈٹ ہوگی۔ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ریاست میں کورونا متاثرین کی اموات کی تعداد میں اضافہ پر فکر ظاہر کیا ہے۔ کورونا سے جمعرات کو ریاست میں 15 لوگوں کی موت ہونے کی خبر ملتے ہی وزیر اعلیٰ نے چیف سکریٹری اور ہیلتھ سکریٹری کو ہر موت کا آڈٹ کرانے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 19:22:33
ریاست کرناٹک میں سنیچر اور اتوار کو نافذ کیا گیا ویک اینڈ کرفیو اب ہٹادیا گیا ہے، تاہم رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک والا نائٹ کرفیو جاری رہے گا۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 19:16:54
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے تعلیمی سال 2021-22 کے لئے باضابطہ طور پر تعلیمی و ظائف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں ایسے اسکولوں کی ضرورت ہے جس میں دینی ماحول کے ساتھ ہمارے بچے دنیاوی تعلیم حاصل کرسکیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ کی رقم بھی گزشتہ سال سے بڑھا کر ایک کروڑ کر دی گئی ہے اور اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 19:13:56
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014 میں دیا گیا ان کا وژن ناکام ہو چکا ہے اور اب ملک کو ایک نئے نقطہ نظر کی ضرورت ہے جس کی شروعات ان کی پارٹی اتر پردیش سے کر رہی ہے۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 19:10:26
زرعی قوانین کے خلاف قانون کو منسوخ ہوئے مہینے بھر سے زیادہ ہو گیا ہے، لیکن اب بھی کسان حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کی تیاری میں مصروف ہیں۔ اس درمیان لکھیم پور کھیری معاملے پر کسان لیڈران نے آج لکھیم پور کھیری تشدد سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی۔
View more
Fri, 21 Jan 2022 19:01:20
مرڈیشور کا مشہور رتھ اتسوا ( تیر ہبّا) امسال کووڈ پروٹوکول کی پابندیوں کے بیچ منایا گیا ۔ حالانکہ کچھ دن قبل تعلقہ انتظامیہ نے اس تہوار پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا مگر بعد میں 200 افراد کی محدود تعداد کے ساتھ تہوار منانے کی اجازت دی گئی تھی ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy