Sun, 23 Jan 2022 13:19:52
ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور ہر روز تین لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان کوران کے 3 لاکھ 33 ہزار 533 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 13:17:06
یومِ جمہوریہ کے بعد منعقد ہونے والی ’بیٹنگ دی ریٹریٹ‘ تقریب سے ’ابائیڈ وِد می‘ دھن کو ہٹا دیا گیا ہے۔ اس پر کانگریس نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بنایا گیا ہے۔ دراصل یہ دھن مہاتما گاندھی کی پسندیدہ دھن ہے اور کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی باپو کی وراثت کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب کے ساتھ یومِ جمہوریہ کے جشن کا اختتام ہوتا ہے اور یہ 29 جنوری کو منعقد ہوتی ہے۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 13:12:40
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر اور علی گڑھ اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار سلمان امتیاز کے خلاف مقامی انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ضلع بدر کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ اس کارروائی کے تحت انھیں 6 مہنے تک ضلع سے باہر رہنا ہوگا اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔ 2 دن پہلے ہی کانگریس کے ٹکٹ پر نامزدگی پرچہ داخل کرنے والے سلمان امتیاز اس کارروائی سے بہت ناراض ہیں
View more
Sun, 23 Jan 2022 12:51:49
اسمبلی یا لوک سبھا انتخاب سے پہلے سیاسی لیڈران کا ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شامل ہونا اب ایک عام بات بن گئی ہے۔ اس سلسلے میں اے ڈی آر نے گوا کے تعلق سے جو رپورٹ جاری کی ہے وہ بہت حیران کرنے والی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوا میں کم از کم 24 اراکین اسمبلی (جو کہ 40 رکنی ریاستی اسمبلی کی کُل تعداد کا 60 فیصد ہیں) نے گزشتہ پانچ سالوں میں ایک پارٹی کا دامن چھوڑ کر دوسری پارٹی کی رکنیت اختیار کی۔ اے
View more
Sun, 23 Jan 2022 12:45:50
مدھیہ پردیش کے گُنا شیوپوری لوک سبھا حلقہ سے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کو ہرانے والے رکن پارلیمنٹ کے پی یادو نے پارٹی صدر جے پی نڈا کو خط لکھ کر اپنی تکلیف بیان کی ہے۔ بی جے پی صدر نڈا کو لکھا گیا یادو کا شکایتی خط اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس کے بعد شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا اور رکن پارلیمنٹ کرشن پل یادو کے درمیان جاری رسہ کشی ایک بار پھر سامنے آ گئی ہے۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 12:42:43
اترپردیش اسمبلی انتخابات کےپیش نظر سماج وادی پارٹی(ایس پی)کی جانب سے 300یونٹ مفت بجلی کی سہولیت سے استفادے کے لئے بجلی صارفین سے فارم بھرائے جانے کے اعلان کے بعد اترپردیش کانگریس نے ہفتہ کو بے روزگار وں سے فارم بھرانے اور انہیں روزگار رجسٹریشن نمبر فراہم کے ساتھ’اسپیک اپ‘مہم منانے کا کا اعلان کیا ہے۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 12:39:04
اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے کے لیے پولیس نے انتشار پھیلانے والے عناصر کے خلاف شکنجہ کسنا شروع کر دیا ہے۔ اس کے تحت آگرہ ڈویژن کے آٹھ اضلاع میں دو لاکھ سے زیادہ لوگوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 12:27:51
چکمگلورو سٹی منسپل کونسل میں تیسری مرتبہ بھی بی جے پی کو اقتدار حاصل ہواہے۔گذشتہ روز منعقدہ صدرونائب صدر کے عہدے کے انتخابا ت میں بی جے پی کے وراسدی وینوگوپال صدر اور اومادیوی کرشنپانائب صدرمنتخب ہوئے۔سٹی منسپل کونسل میں سینئر اسسٹنٹ کمشنرڈاکٹر ایچ ایل ناگراج نے انتخابات کی کارروائی شروع کی۔
View more
Sun, 23 Jan 2022 12:23:12
حکمہ پولیس کو چاہئے کہ پولیس کے نظام کو اس لائق بنائیں کہ سوسائٹی اس کا احترام کرے۔پولیس اسٹیشنوں کو عوام دوست بناکر سماج اور لوگوں کیلئے بہتر طریقہ سے کام کرنے کی جانب توجہ دیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy