Wed, 02 Feb 2022 20:33:27
ریاست کے مختلف حصوں میں اشتعال انگیز تقاریر سے ہونے والے واقعات، نفرت انگیزی پر مبنی مجرمانہ سرگرمیاں اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ضلع گدگ کے نرگند میں نوجوان کے قتل کے ساتھ بنگلور ریلوے اسٹیشن کی پرانی مسجد میں گھس کر شدت پسند کارکنوں کی غنڈہ گردیوں کی شکایت لے کر کرناٹک مسلم متحدہ محاذ نے منگل کو ریاست کے ڈی جی پی اور آئی جی پی مسٹر پروین سود سے ملاقات کی اور ریاست کے مختلف حصوں میں بڑھتی شرپ
View more
Wed, 02 Feb 2022 20:31:21
ہندوستانی ریلوے میں این ٹی پی سی کی بھرتی میں مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ آج ایوان بالا راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا اور ریلوے میں گروپ ڈی ملازمین کی بھرتی کے لیے صرف ایک امتحان کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی بہار اور اتر پردیش میں اسٹوڈنٹس کے خلاف درج مقدمات کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
View more
Wed, 02 Feb 2022 20:25:03
ایک 16 سالہ لڑکی کے گھر والوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے انھیں نابالغ بچی کی آخری رسومات جلدبازی میں ادا کرنے کے لیے مجبور کیا۔ اس واقعہ پر منگل کے روز بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
View more
Wed, 02 Feb 2022 20:15:37
دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کا سلسلہ جاری ہے اور اس جان لیوا وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وبا سے 13 ہزار 827 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 56 لاکھ 85 ہزار 892 ہو گئی ہے۔
View more
Wed, 02 Feb 2022 12:58:48
یکم فروری کو عالمی یوم حجاب منانے کے حوالہ سے کیمپس فرنٹ آف انڈیا ضلع کمیٹی نے اڈپی کے دُرگا انٹرنیشنل کے ہال میں ایک سمپوزیم منعقد کیا ۔
View more
Wed, 02 Feb 2022 12:54:11
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے بجٹ 2022 آج پیش کر دیا۔ اپوزیشن جماعتیں بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ ملک کی مالی راجدھانی ممبئی اور مہاراشٹر سے بھی مرکزی بجٹ پر منفی رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مہارشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور ریاستی وزیر مالیات اجیت پوار نے مرکزی بجٹ کو مہاراشٹر کے لیے مایوس کن قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی ریاست مہاراشٹر کے ساتھ م
View more
Wed, 02 Feb 2022 12:33:30
مرکز ی بجٹ کے متعلق جموں و کشمیر کی سیاسی و تجارتی انجمنوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے تاہم بیشتر جماعتوں کا ماننا ہے کہ اس بجٹ میں کچھ نیا نہیں ہے۔
View more
Wed, 02 Feb 2022 12:29:01
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا یعنی سی پی ایم نے مرکزی بجٹ کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ 2022-23’عوام مخالف‘ اور ’کارپوریٹ نواز‘ہے اوراس سے غریب مزید غریب ہو جائے گا۔
View more
Wed, 02 Feb 2022 12:10:23
مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات نے مقبول ملیالم نیوز چینل میڈیا ون (Media One) پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیرالہ ہائی کورٹ نے پابندی کے حکم کو عارضی طور پرٹال دیا اور اگلی تاریخ تک کے لئے اسٹے دے دیا ہے۔ جماعت اسلامی کی حمایت والے ملیالم زبان کے معروف نیوز چینل میڈیا ون کی نشریات کو مرکزی وزارت نے ’سیکورٹی وجوہات‘ کا حوالہ دیتے ہوئے روک دیاتھا۔ خیال رہے کہ چینل پیرکی دوپہر کو آف ایئر ہو گیاتھا م
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy