Thu, 03 Feb 2022 14:19:59
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 55 لاکھ سے زیادہ افراد کوکووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 167.87 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
View more
Thu, 03 Feb 2022 14:14:08
ملک میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 1.72 لاکھ کورونا کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ شفایابی کی شرح مسلسل 12ویں دن پازٹیوٹی کی شرح سے زیادہ ہے لیکن اس دوران اب اومیکرون کے حوالے سے ایک سوال پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ کیا کوئی شخص دوبارہ اومیکرون ہو سکتا ہے؟
View more
Thu, 03 Feb 2022 14:03:27
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی ہو گئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز جسٹس ایل ناگیشور راؤ غیر حاضر تھے، اس وجہ سے سماعت ملتوی کی گئی۔ اعظم خان نے سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت کی درخواست کی ہے تاکہ وہ یوپی اسمبلی انتخابات میں مہم جوئی کر سکیں۔
View more
Thu, 03 Feb 2022 13:59:43
سمیر وانکھیڈے اب این سی بی کے ممبئی زون کے ڈائریکٹر نہیں رہے، تاہم ان کی پریشانیاں ابھی ختم نہیں ہوئی ہیں۔ بدھ کے روز مہاراشٹر میں ہی سمیر وانکھیڈے کے ایک ہوٹل جس میں بار (شراب خانہ) بھی تھا، اس کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔ ایسا کیوں کیا گیا، اس کی وجہ بھی بیان کی گئی ہے۔
View more
Thu, 03 Feb 2022 13:50:46
کنداپور کی سرکاری پی یو کالج میں پرنسپال کی طرف سے باحجاب طالبات کو کالج کے کیمپس میں داخل ہونے سے روکنے کی واردات کے بعد دو دیگرپرائیویٹ کالجوں میں بھی بعض طلبہ کی طرف سے حجاب پہنی طالبات کی مخالفت کی بات سامنے آئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ کنداپور کے ایک پرائیویٹ کالج میں آج جمعرات کو جیسے ہی طالبات ہمیشہ کی طرح اسکارف پہن کر کالج میں داخل ہوئیں، بعض کارکن جنہوں نے زعفرانی شال اوڑھ رکھی تھی، جئے شری
View more
Thu, 03 Feb 2022 13:47:16
کنداپور سرکاری جونیئر کالج میں حجاب پہننے والی مسلم لڑکیوں کو کیمپس کے گیٹ پر ہی روکتے ہوئے کلاس میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
View more
Thu, 03 Feb 2022 11:52:12
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دہرادون میں انتخابی منشور جاری کرنے کے موقع پر مرکزی اور ریاستی حکومت پر زبردست حملہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے لئے 16ہزار کروڑ کے دو ہوائی جہاز خرید سکتے ہیں لیکن ملک کے گنے کے کسانوں کے 14 ہزار کروڑ کے واجبات ادا نہیں کر سکتے۔
View more
Thu, 03 Feb 2022 11:46:17
بدھ کو بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سپریمو مایاوتی نے آگرہ میں اپنی پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کیا ۔ اس دوران انہوں نے حکمراں جماعت بی جے پی ، اپوزیشن ایس پی اور کانگریس پر تنقید کی ۔ میڈیا کو بھی نشانہ بنایا۔
View more
Thu, 03 Feb 2022 11:38:35
مرکزکی نریندر مودی کے زیرقیادت حکومت پر خودکی تعریف کرنے اور عام لوگوں کے مسائل کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس لیڈروں نے بدھ کو راجیہ سبھا میں کہاہے کہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی نہ تو گنگا کا پانی صاف ہوا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy