Fri, 04 Feb 2022 20:58:53
اومیکرون ویرینٹ کی وجہ سے آنے والی کورونا کی تیسری لہر اب کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ دریں اثنا، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ یعنی آئی سی ایم آر کی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ اومیکرون کی وجہ سے فوت ہونے والے 10 میں سے 9 افراد ایسے تھے جنہوں نے ویکسین نہیں لی تھی۔
View more
Fri, 04 Feb 2022 20:56:35
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے اتر پردیش میں یوگی حکومت کی ناکامیوں کا حوالہ دیتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ریاست کے نوجوان (یوتھ) بی جے پی کو ہر بوتھ پر ہرانے کا کام کریں گے۔
View more
Fri, 04 Feb 2022 20:54:28
دہلی میں اب اسکولوں پر لگے تالے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بتایا کہ پیر 14 فروری سے ریاست میں نرسری سے کلاس 8 تک کے اسکول کھول دئے جائیں گے۔ اس دوران یہ یقینی بنایا جائے گا کہ تمام اساتذہ کورونا کے ٹیکے لگوا چکے ہوں۔ خیال رہے کہ نویں سے بارہویں جماعت کے لیے اسکولوں کو 7 فروری سے کھولنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔
View more
Fri, 04 Feb 2022 20:48:46
اتر پردیش میں انتخابی تشہیر کے دوران کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے کئی ایسے لوگ مل رہے ہیں، جو ملک کا مستقبل ہیں، لیکن ان لوگوں کے مستقبل میں حکومت رخنہ انداز بنی ہوئی ہے۔ اسی سلسلے میں اب پرینکا گاندھی کی ملاقات ایک ایسے نوجوان سے ہوئی جو گزشتہ کئی سالوں سے فوج کی تیاری کر رہا ہے۔ لیکن گزشتہ تین سالوں میں بھرتی نہ نکلنے کو لے کر حکومت سے ناراض ہے۔
View more
Fri, 04 Feb 2022 20:45:43
کسانوں کی مودی حکومت سے ناراضگی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ کسان سنیوکت مورچہ نے بی جے پی کے خلاف ’مشن یوپی‘ کا آغاز کر دیا ہے اور بی جے پی کو سبق سکھانے کے لیے عوام میں مہم شروع کر دی ہے۔
View more
Fri, 04 Feb 2022 20:42:04
پنجاب اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے جمعہ کے روز اپنے 30 اسٹار کیمپینروں کی فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے نام شامل ہیں۔
View more
Fri, 04 Feb 2022 20:39:15
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران بدھ کے روز لوک سبھا میں صدر کے خطبہ پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور ان کا حملے کرنے کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔
View more
Fri, 04 Feb 2022 20:29:18
اڈپی کالج میں گزشتہ ایک مہینے سے زائد عرصہ سے چل رہے حجاب تنازع نے اب ایک دوسرا رخ اختیار کیا ہے کیونکہ حجاب کے ساتھ کالج میں حاضر رہنے کی اجازت مانگنے والی 6 مسلم طالبات کے خلاف دیگر طالبات کے ایک گروپ نے اڈپی ضلع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ایک میمورنڈم دیا ۔
View more
Fri, 04 Feb 2022 20:27:28
اُڈپی اور کنداپور کی سرکاری کالجوں میں باحجاب مسلم طالبات کی مخالفت اور اُنہیں حجاب اُتار کر کالج میں داخل ہونے کا فرمان جاری ہونے اور کالجوں میں اُن کا داخلہ ممنوع کرنے کےبعد اب کنداپور کی پرائیویٹ کالجوں میں بھی حجاب اُتارنے کا فرمان جاری کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy