Sat, 05 Feb 2022 22:46:14
کانگریس جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی کا قافلہ آج علی گڑھ میں پوری شان کے ساتھ نکلا۔ ہفتہ کے روز قصبہ میں روڈ شو کرتے ہوئے انھوں نے اِگلاس اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار پریتی دھنگر کے لیے عوام سے ووٹ کی اپیل کی اور کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت تشکیل پانے کی صورت میں نہ صرف خواتین کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے نظامِ قانون کو بہتر بنائے گی، بلکہ ریاست میں نوجوانوں، کسانوں و مزدورو
View more
Sat, 05 Feb 2022 22:39:51
بھلے ہی بی جے پی کریڈٹ نہ دینا چاہے لیکن کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ مہم نے خواتین کے تحفظ کے ایشو کو انتخابات کا مرکزی موضوع بنا دیا ہے۔
View more
Sat, 05 Feb 2022 22:27:00
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوران ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سامنے گورکھپور صدر سیٹ سے خواجہ شمش الدین کو پارٹی کا امیدوار بنایا ہے۔
View more
Sat, 05 Feb 2022 22:15:23
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کے ذریعہ سماج کے ہر طبقے کے امیدوار کو ٹکٹ دئیے جانے کا دعوی کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر مسلمانوں کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اکھلیش کو لگتا ہے کہ مسلمان ان کی جیب میں ہیں۔
View more
Sat, 05 Feb 2022 22:10:17
سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی یوگی حکومت کی تفریقانہ پالیسیوں سے عوام اس قدر ناراض ہیں کہ انتخابات کے بعد علی گڑھ ہی نہیں بلکہ پوری ریاست کے عوام بی جے پی پر تالا لگا دیں گے۔
View more
Sat, 05 Feb 2022 19:09:58
گوا اسمبلی انتخابات میں بے روزگاری اور خواتین کی سلامتی کو اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کانگریس نے بی نے پی کی پرمود ساونت حکومت پر زوردار حملہ بولا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر رندیپ سرجے والا نے گوا انتخابات میں کانگریس کے انچارج دنیش گنڈو راؤ اور الکا لامبا کی موجودگی میں بڑھتی بے روزگاری اور خواتین کی سلامتی سے وابستہ معاملوں پر ایک کتابچہ جاری کیا۔
View more
Sat, 05 Feb 2022 13:39:46
کرناٹک میں کالج کی جانب سے مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کالج میں داخل نہیں ہونے دینے کے معاملہ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجاب کے نام پر ہندوسان کی ان بیٹیوں کے ساتھ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔
View more
Sat, 05 Feb 2022 12:24:02
اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے تحت ضلع میں نوٹیفکیشن جاری ہونے کے پہلے ہی دن وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے شہر اسمبلی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کردیا۔وہ دوپہرپو نے ایک بجے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور اتر پردیش کے الیکشن انچارج دھرمیندر پردھان کے ساتھ کلکٹریٹ پہنچے اور دو سیٹ میں نامزدگی کے کاغذات داخل کئے۔
View more
Sat, 05 Feb 2022 12:12:54
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ کانگریس پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کے رشتہ دار کی گرفتاری کے بعد الزام لگایا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے کسانوں کے احتجاج کا بدلہ لینے کے لیے پنجاب پر حملہ کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy