Fri, 18 Feb 2022 19:37:03
سپریم کورٹ نے ممبئی کے شینا بورا قتل معاملے کی کلیدی ملزمہ اندرانی مکھرجی کی درخواست ضمانت پر 3 مارچ کو سماعت کرنے پراتفاق کیا ہے۔ جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس ٹی ایس نرسمہا کی بنچ کی بنچ نے جمعہ کو ملزم اندرانی کی درخواست ضمانت پر سنوائی کی اپیل کو قبول کرتے ہوئے اس سلسلے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے اپنا جواب داخل کرنے کو کہا۔ جسٹس راؤ نے کہا کہ بنچ دو ہفتوں کے بعد 13 مارچ کو اس معامل
View more
Fri, 18 Feb 2022 19:32:33
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ خاندان کے افراد ہی خاندان کے درد کو سمجھ سکتے ہیں۔ ایس پی سربراہ اکھلیش جمعہ کے روز انتخابی مہم کے آخری دن جالون کے مادھو گڑھ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی حکومت اور وزیر اعلی یوگی پر سخت حملہ بولا۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 19:24:32
سپریم کورٹ نے یوپی کی یوگی حکومت کو حکم دیا ہے کہ سی اے اے مخالف احتجاج کے دوران مظاہرہ کرنے والے افراد سے ہرجانہ کے طور پر جو رقم وصول کی گئی ہے اسے واپس کیا جائے۔ خیال رہے کہ یوپی انتظامیہ نے مظاہروں کے دوران عوامی املاک کو ہوئے نقصان کو ہرجانہ کے طور پر متعدد افراد کو نوٹس جاری کر کے وصول کیا تھا اور ان کے پوسٹر اور بینر بھی سڑکوں پر لگوا دیئے تھے۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 16:53:00
کرناٹک ہائی کورٹ کی توسیعی بینچ میں جاری حجاب کی شنوائی کے چھٹے دن جمعہ کو حجاب کے خلاف ایڈوکیٹ جنرل (اے جی) پربھولنگ نوادگی نے ریاستی حکومت کا موقف پیش کرتے ہوئے ایک طرف یہ کہا کہ حجاب کو سرکار نے نہ تو منع کیا ہے اور نہ ہی اس کی تجویز دی ہے، وہیں دوسری طرف انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے حکم دیا ہے کہ طلباء کو کالجوں کے ذریعہ تجویز کردہ یونیفارم پہننا چاہئے۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 11:29:27
ہریانہ کے باشندوں کو نجی شعبہ کی نوکریوں میں 75فیصد کوٹہ دینے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے قانون پر روک لگانے کے عبوری فیصلہ کو مسترد کر دیا ہے۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 11:25:53
حج 2022کیلئے غیر یقینی اور مبہم صورت حال کی بنا پرمرکزی حج کمیٹی کو ایک لاکھ سے بھی کم درخواستیں موصول ہوئیں ہیں۔ 15 فروری حج درخواست فارم بھرنے کی آخری تاریخ تھی، اس عرصے میں 97ہزار ایک سو 33عازمین نے ہی حج 2022کیلئے آن لائن رجسٹریشن کروایا ہے۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 11:22:39
کانگریس نے پبلک سیکٹر کے بینکوں کو 22؍ ہزار 842؍ کروڑ روپے کا فریب دینے والے کاروباری رشی اگروال کے بارے میں وزیر اعظم مودی کی خاموشی پر طنز کیا ہے اور ان سے پوچھا ہے کہ وہ خاموش کیوں ہیں ؟
View more
Fri, 18 Feb 2022 11:17:28
مودی سرکار کی غیر موثر اور بے اثر پالیسیوں پر ویسے تو پورا ملک کسی نہ کسی انداز میں تنقیدیں کررہا ہے لیکن سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کھل کر اور ایک ایک پالیسی کے تعلق سے تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی اور ان کی حکومت کی پول کھول دی ہے۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 11:05:29
کرناٹک کے اڈوپی ضلع میں گورنمنٹ جی شنکر میموریل ویمنس فرسٹ کلاس ڈگری کالج میں زیر تعلیم تقریباً 60 فائنل ایئر طالبات جمعرات کو اس وقت گھر واپس چلی گئیں جب ان کوحجاب اتارنے پرمجبورکیاگیا۔مسلم طالبات نے کالج انتظامیہ سے بحث کی کہ وزیر اعلیٰ نے وضاحت کی ہے کہ ڈگری کالجوں میں یکساں ضابطہ نہیں ہے، لیکن عہدیداروں نے کہا کہ کالج کی ترقی کمیٹی نے قواعد وضع کیے ہیں۔طالبات کا اصرار تھا کہ وہ سر ڈھانپے بغیر
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy