Sat, 19 Feb 2022 11:20:27
اتر پردیش کے ایودھیا ضلع کی گوسائی گنج اسمبلی سیٹ سے (سماجوادی پارٹی) ایس پی امیدوار ابھے سنگھ اور بی جے پی امیدوار آرتی تیواری کے حامیوں میں شدید جھڑپ ہوئی۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ اور فائرنگ کا الزام عائد کیا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے ایس پی امیدوار ابھے سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق انہیں صبح 4 بجے گھر سے گرفتار کیا گیا۔
View more
Sat, 19 Feb 2022 11:16:04
پنجاب اسمبلی کے لئے کل ووٹنگ ہونی ہے لیکن اس سے پہلے پنجاب میں خالصتان کو لے کر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سابق رہنما کمار وشواس نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو چیلنج کیا ہے کہ وہ صرف یہ کہہ دیں کہ وہ خالصتان کے خلاف ہیں ۔ دوسری جانب پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی نے کیجریوال کے علیحدگی پسند تنظیموں کے ساتھ تعلق کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 21:30:22
ایک طرف کرناٹک ہائی کورٹ کی خصوصی بینچ حجاب معاملہ کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کررہی ہے، وہیں اکثر علاقوں میں باحجاب طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روکنے کا سلسلہ ، پھر طالبات کا کالج کی گیٹ کے باہر احتجاج کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، ایسے میں احتجاج کررہی باحجاب طالبات کے خلاف ریاست کے ٹمکور میں پہلا ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ طالبات نے جمعہ کو امتناعی احکامات کی خلاف ورزی
View more
Fri, 18 Feb 2022 20:23:17
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ بہار کے سابق چیف منسٹر لالو پرساد یادو پر بی جے پی کی سیاست کے سامنے نہ جھکنے پر حملہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ لالو پرساد کو انصاف ملے گا۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 20:18:44
کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پہننے کا معاملہ روز بروز بڑھتا ہی جارہا ہے ، کہیں طالبات بغیر حجاب پہنے امتحان دینے سے انکار کر دیا تو کہیں طالبات کالج نہ جانے کو ترجیح دیا اب ٹمکورو کے جین پی یو کالج میں لیکچرر کو بغیر حجاب کے پڑھانے کو کہا تو انہوں نے استعفی دے دیا۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 20:09:23
آج رنجی ٹرافی 2022 کا دوسرا دن ہے۔ آج بہار کے مڈل آرڈر بلے باز شکیب الغنی نے تاریخ رقم کی۔ وہ ڈیبو فرسٹ کلاس میچ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ میزورم کے خلاف کولکاتہ میں کھیلے جا رہے میچ میں بہار کے شکیب الغنی نے 405 گیندوں پر 341 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 20:04:08
گجرات بم دھماکہ کے مقدمہ کا خصوصی سیشن عدالت کے ذریعہ 49 قصور وار ملزمین میں سے 38 ملزمین کو پھانسی اور 11 ملزمین کو تاحیات عمر قید کی سزا سنانے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ نچلی عدالت کا فیصلہ ناقابل یقین ہے۔ اس ردعمل کا اظہار انہوں نے آج یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کیا ہے۔
View more
Fri, 18 Feb 2022 20:01:16
گجرات کے احمد آباد شہر میں 26 جولائی 2008 کو ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے 49 قصوروار میں سے 38 کے لئے سزائے موت کا اعلان کیا ہے،
View more
Fri, 18 Feb 2022 19:55:56
کرناٹک سے شروع ہونے والا حجاب کا تنازعہ اب یوپی تک بھی پہنچ گیا ہے۔ یہاں علی گڑھ کے دھرم سماج ڈگری کالج میں حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy