Mon, 21 Feb 2022 12:01:44
الہ آباد ہائی کورٹ نے مندروں اور مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال سے متعلق توہین عدالت کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا ہے کہ جس وقت یہ عرضی داخل کی گئی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ خالصتاً اسپانسرڈ پٹیشن ہے اور یہ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران فرقہ وارانہ ماحول کو متاثر کرنے کے مقصد سے دائر کی گئی ہے۔
View more
Mon, 21 Feb 2022 11:54:27
کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ، کمار وشواس کی حمایت میں آگئے ہیں - انہوں نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال سے خالصتان تحریک کے خلاف بیان جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے-
View more
Mon, 21 Feb 2022 11:44:00
5ریاستوں خصوصاً اترپردیش میں ہوئے انتخابات میں بی جے پی کی مبینہ شکست کی خبر کے دوران نئے سیاسی محاذ کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں -2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے علاقائی پارٹیوں سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں -
View more
Mon, 21 Feb 2022 10:57:38
کرناٹک حجاب معاملہ پر کویتی پارلیمنٹ کے 22اراکین کے دستخطوں پر مشتمل مذمتی بیان جاری کیا گیا ہے-بیان میں حجاب کو مسلمان خواتین کا شرعی اور آئینی حق قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہندوستانی سرکار کی جانب سے مسلم خواتین کو حجاب ترک کرنے کو درحقیقت اپنا دین اور سماجی شناخت چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے-
View more
Mon, 21 Feb 2022 10:23:47
شموگہ میں بجرنگ دل کارکن کو چھرا گھونپا گیا، اسپتال لے جانے تک موت؛ شموگہ میں حالات کشیدہ، امتناعی احکامات نافذ، اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان
View more
Sun, 20 Feb 2022 22:07:14
اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اتوار کو جاری ووٹنگ کے دوران کانپور کی میئر اور بی جے پی لیڈر پرمیلا پانڈے پر ووٹنگ کی رازداری افشاں کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ نے ان کے خلاف انتخابی ضوابط کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
View more
Sun, 20 Feb 2022 22:02:53
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو ہونے والی پنجاب اور اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی پولنگ میں امن وامان، ترقی اور خوشحالی کے لیے ووٹروں سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔ اسی طرح کی اپیل کانگریس کی جنرل سکریٹری اور انچارج اتر پردیش پرینکا گاندھی کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
View more
Sun, 20 Feb 2022 21:58:47
اتر پردیش میں تیسرے مرحلےکے تحت 16 اضلاع کی 59 سیٹوں پر جاری ووٹنگ میں صبح 11 بجے تک 21.18 فیصد رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے۔ دریں اثنا، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر لیا ہے۔
View more
Sun, 20 Feb 2022 21:54:56
پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے اتوار کے روز کہا کہ پنجاب کے عوام کانگریس پارٹی کو دوبارہ اقتدار میں واپس لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy