Tue, 22 Feb 2022 18:30:40
کانگریس پردیش کمیٹی کے صدر ڈی کے شیوکمار نے الزام لگایا ہے کہ شیموگہ میں مقتول ہندوتوا کارکن ہرش کی لاش آخری رسومات کے لئے لے جاتے وقت جو فساد، پتھراو، آتش زنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے ہیں اس کے لئے براہ راست ریاستی وزیر ایشورپا ہی ذمہ دار ہیں ۔
View more
Tue, 22 Feb 2022 13:37:07
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو کہاکہ کورونا وبا کے بعد پٹری پر واپس آرہی معیشت کے لئے مرکزی بجٹ 2023میں ترقی اور مسلسل بہتری کو متوازن کرنے کی کوشش کی گئی ہے محترمہ سیتارمن نے آج یہاں مہاراشٹر صنعت کے ساتھ بجٹ کے بعد اسٹیک ہولڈروں کے مذاکرات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے بجٹ میں مالی سال 2022کے لئے سرمایہ دارانہ اخراجات کو 35.4فیصد بڑھا کر 7.5لاکھ کروڑ روپے
View more
Tue, 22 Feb 2022 13:28:06
بجرنگ دل کے 28 سالہ کارکن کے قت کے بعد حکم امتناعی کے درمیان کرناٹک کےشیموگہ ضلع میں منگل کے روز بھی صورت حال کشیدہ بنی ہوئی ہے۔ حالات کو قابو میں رکھنے کے لئے ریزو فورسز کو تعینات کیا گیا ہے اور ضلع میں اعلیٰ پولیس عہدیداران بھی مستعد ہیں۔ ضلع میں 23 فروری تک حکم امتناعی نافذ کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 22 Feb 2022 12:06:05
2013 سے 2016 تک نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کی چیف رہی چترا رام کرشن نے این ایس ای گھوٹالہ معاملے میں کہا تھا کہ انھوں نے جو بھی فیصلہ لیا وہ ایک یوگی کے مشوروں پر مبنی تھا۔ اب اس معاملے میں کئی حیران کرنے والے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ مذکورہ ’یوگی‘ کا ویدوں سے کنکشن بھی سامنے آیا ہے۔
View more
Tue, 22 Feb 2022 12:00:25
چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے اتر پردیش کی یوگی حکومت پر گائے کا استعمال سیاست کے لیے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں کتنی گائیں ہیں اس کا حساب تک یوپی حکومت کے پاس نہیں ہے۔ بی جے پی اس کا استعمال صرف سیاست کے لیے کرتی ہے۔
View more
Tue, 22 Feb 2022 11:57:13
کورونا کے خلاف جاری جنگ میں آج ہندوستان کو اس وقت بڑی خوشخبری ملی جب ڈی جی سی آئی (ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا) نے 12 سے 18 سال تک کے بچوں کے لیے بایولوجیکل ای لمیٹڈ کی کورونا ویکسین ’کوربے ویکس‘ (Corbevax) کو منظوری دے دی۔ اس ویکسین کی دونوں خوراک 28 دنوں کے اندر لینی ہوگی۔ اس ٹیکے کی اسٹوریج 2 سے 8 ڈگری سلسیس پر کیا جاتا ہے۔
View more
Tue, 22 Feb 2022 11:33:44
کرناٹک سے شروع ہوا حجاب تنازعہ نے اب بہار میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ بہار کے بیگوسرائے میں ایک باحجاب لڑکی کو یوکو بینک برانچ میں لین دین کرنے سے روک دیا گیا۔ لڑکی نے اس واقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے۔ اس معاملے پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قصوروار بینک ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 22 Feb 2022 11:28:12
اتر پردیش انتخاب کے درمیان لکھیم پور کھیری واقعہ میں مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو ہائی کورٹ سے ملی ضمانت کے خلاف مہلوک کسانوں کے رشتہ داروں نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے اور ضمانت خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ یوگی حکومت نے ضمانت کے خلاف اپیل دائر نہیں کی ہے۔
View more
Tue, 22 Feb 2022 11:18:28
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سیکریٹری پی وی موہن کا کہنا ہے کہ مسلم طالبات کو حجاب کے ساتھ کالج میں پڑھائی کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy