Tue, 15 Mar 2022 21:40:50
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے کرناٹک ہائی کورٹ کے ذریعہ حجاب سے متعلق فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے اس کو ملک اور مسلمانوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا، انھوں نے کہا کہ اس سے مذہبی آزادی پر براہ راست اثر پڑے گا۔
View more
Tue, 15 Mar 2022 21:34:57
برطانیہ کے سپریم کورٹ نے پیر کے روز وکی لیکس کے بانی جولین اسانجے کو جاسوسی کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے امریکہ میں خود سپردگی کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
View more
Tue, 15 Mar 2022 21:32:16
بامبے ہائی کورٹ نے منگل کے روز مہاراشٹر کے اقلیتی امور کے وزیر نواب ملک کی جانب سے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی اور ان کی گرفتاری کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیئے جانے کا مطالبہ کرنے والی عرضداشت کو مسترد کر دیا ہے۔
View more
Tue, 15 Mar 2022 21:29:43
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر ایک بار پھر سوال اٹھایا ہے۔ راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ میں کچھ اعداد و شمار پیش کیے ہیں اور لکھا ہے کہ ’’حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ عوام کو بھگٹنا پڑ رہا ہے۔ کیا عوام کو راحت دینے کی ذمہ داری حکومت کی نہیں ہے۔‘‘
View more
Tue, 15 Mar 2022 20:55:28
کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب کے سلسلے میں جو فیصلہ دیاہے وہ اسلامی تعلیمات کے خلاف اور شرعی حکم کے مغائر ہے،عدالت کا یہ فیصلہ دستور کی دفعہ 15 کے بھی خلاف ہے جو مذہب، نسل،ذات پات اور زبان کی بنیاد پر ہر قسم کی تفریق کے خلاف ہے۔ جو احکام فرض یا واجب ہوتے ہیں وہ لازم ہوتے ہیں، اور ان کی خلاف ورزی گناہ ہے،
View more
Tue, 15 Mar 2022 19:11:29
حجاب کو لے کر مسلم طالبات کی عرضیوں کو خارج کرنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم نے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ عدالت میں عرضی دار طالبات کے وکیلوں نے بہت ہی عمدہ طریقے پر اور مکمل دلائل کے ساتھ کیس کی پیروی کی تھی مگر عدالت نے اس کی صحیح تشریح نہیں لی اور صحیح فیصلہ نہیں سنایا۔
View more
Tue, 15 Mar 2022 18:47:29
کالج انتظامیہ کی طرف سے حجاب پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کو صحیح قرار دینے اور حجاب کو مسلم خواتین کے لئے پہننا ضروری مذہبی عمل نہیں قرار دینے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پر ایک طرف پورے ملک کے مسلمانوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے، وہیں اس فیصلے کو لے کر طالبات نے سپریم کورٹ کا دروزہ کھٹکھٹایا ہے اور انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔
View more
Tue, 15 Mar 2022 12:26:34
ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ تیسرے ہی دن ہو گیا اور ہندوستان نے ایک بار پھر آسان فتح حاصل کر لی۔ پیر کے روز ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں تیسرے دن ہندوستان نے سری لنکا کے خلاف 238 رنوں کی جیت درج کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy