Mon, 14 Mar 2022 22:54:02
پاگل بندر کے حملے میں پیر کومزید ایک نوجوان زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کی شناخت محمد انفال (17) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
View more
Mon, 14 Mar 2022 21:45:40
ہندوستان میں فروری ماہ میں مہنگائی کے اعداد و شمار سامنے آ گئے ہیں۔ فروری ماہ میں ایک بار پھر تھوک شرح مہنگائی بڑھ کر 13.11 فیصد پر پہنچ گئی۔ اس سے پہلے جنوری ماہ میں ملک کی شرح مہنگائی 12.96 فیصد رہی تھی، جب کہ اس سے پہلے دسمبر 2021 میں یہ 13.56 فیصد رہی تھی جو اَپ ڈیٹ ہو کر 14.3 فیصد ہو گئی تھی۔ نومبر میں مہنگائی 14.23 فیصد تھی۔
View more
Mon, 14 Mar 2022 21:42:44
اگر سماج وادی پارٹی کو اتر پردیش میں اقتدار میں واپس آنا ہے تو اسے سب سے پہلے بدایوں سے قنوج تک ’’یادو بیلٹ‘‘ میں اپنی جیت کو یقینی بنانا ہوگا۔
View more
Mon, 14 Mar 2022 21:40:40
بی جے پی کی سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی، جو مدھیہ پردیش میں پابندی کا مطالبہ کر رہی ہیں، نے اتوار کو بھوپال میں شراب کی دکان میں توڑ پھوڑ کی۔ برکھیڑا پٹھانی علاقہ میں واقع شراب کی دکان پر پتھراؤ کرنے کے بعد وہ اس میں گھس گئیں اور اسٹاک کو تباہ کرنے لگی۔ ان کے ساتھ بہت سے مرد اور خواتین بھی موجود تھے جنہوں نے ان کے کام کو سراہا۔
View more
Mon, 14 Mar 2022 21:10:53
امریکہ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس کو یوکرین پر حملہ کرنے میں کسی بھی طرح مدد کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ یہ اطلاع امریکی میڈیا کی رپورٹوں میں دی گئی ہے۔
View more
Mon, 14 Mar 2022 21:06:51
سپریم کورٹ نے پیر کے روز کووڈ سے ہوئی موت سے متعلق معاوضے کے فرضی دعووں پر اپنی فکر کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس معاملے میں ہندوستان کے سی اے جی (کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل) کو جانچ کی ہدایت دے سکتا ہے۔
View more
Mon, 14 Mar 2022 20:56:55
دیہاتیوں کا ایک گروپ، جو بی جے پی کی جیت کا جشن منانے کے لیے انتخابی مہم کے گانوں کی دھن پر رقص کر رہے تھے، کانپور دیہات ضلع میں لوگوں کے ایک گروپ نے حملہ کر دیا۔ جس میں کچھ لوگ زخمی ہوگئے ہیں، یہ واقعہ نیورا مست پور یورائی گاؤں کا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع کے رسول آباد پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
View more
Mon, 14 Mar 2022 12:58:26
مرکزی وزیر پارلیمانی امور پر ہلا د جوشی نے کہا ہے کہ جاریہ بجٹ اجلاس مکمل ہونے تک یعنی 8 ؍ اپریل تک کابینہ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy