Tue, 22 Mar 2022 23:33:46
دہلی ہائی کورٹ نے شمال مشرقی دہلی کے تشدد اور سیاسی رہنماؤں کی مبینہ اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے منگل کو سونیا گاندھی، راہل گاندھی، انوراگ ٹھاکر اور کپل مشرا سمیت کئی سرکردہ افراد، کارکنوں اور دیگر کو نئے نوٹس جاری کیے ہیں۔ہائی کورٹ نے منگل کو تازہ نوٹس جاری کیے،
View more
Tue, 22 Mar 2022 23:29:08
مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع میں ترنمول کانگریس لیڈر کے قتل کے بعد پیدا تشدد میں 8 افراد کی جل کر موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق الزام ہے کہ ان سبھی کو جلا کر مارا گیا ہے۔
View more
Tue, 22 Mar 2022 21:05:09
یوکرین سے واپس آنے والے میڈیکل کے طلبہ کو ریاست کے 60 کالجوں میں پڑھنے کی اجازت دی جائے گی اور ان طلبا سے کوئی اضافی فیس نہیں لی جائے گی، البتہ انہیں سرکاری طور پر ان کالجوں میں اندراج نہیں کیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع کرناٹک کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے دی۔
View more
Tue, 22 Mar 2022 19:41:20
سمپاجے میں واقع امبریش بھٹ کے گھر میں رات کے وقت گھسنے والے لٹیرے ساس اور بہو کو تلوار سے دھمکاتے ہوئے 1.5 لاکھ روپے نقد اور 100 گرام وزنی زیورات اڑا لےجانے میں کامیاب ہوگئے ۔
بتایا جاتا ہے کہ جس وقت یہ واردات پیش آئی تب امبریش اور ان کا بیٹا گھر سے گئے ہوئے باہر تھے ۔ اس وقت 6 لٹیروں کی ایک ٹولی گھر میں داخل ہوئی ۔ انہوں نے تلوار سے دکھا کر پہلے امبریش کی بہو سے اس کا منگل سوتر چھینا
View more
Tue, 22 Mar 2022 19:31:13
ٹول گیٹ مخالف ہوراٹا سمیتی اور ہم خیال تنظیموں کی جانب سے سورتکل میں واقع ٹول پلازہ کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہیجماڈی ٹول گیٹ سے ایک احتجاجی پیدل ریالی منعقد کی گئی ، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
View more
Tue, 22 Mar 2022 18:48:02
ضلع ہاسن کے بیلور کے قریب ایک سرکاری بس اور آلٹو کار کے درمیان ہوئی بھیانک ٹکر میں کار پر سوار پانچ لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ منگل کو پیش آیا۔
View more
Tue, 22 Mar 2022 13:41:22
اتر پردیش کے ضلع متھرا میں اتوار کی رات لائسنس کے تحت جانوروں کی لاشوں کی باقیات کو لے جا رہے ایک مسلم نوجوان پر گاؤں کے باشندگان نے حملہ کر دیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
View more
Tue, 22 Mar 2022 12:46:32
آپسی بھائی چارگی کے موضوع پر ٹاون ہال میں منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم پولٹ بیورو کی رکن اور سابق رکن پارلیمان برندا کارت نے سنگھ پریوار سے وابستہ طاقتوں پر راست الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں آپسی بھائی چارگی اور امن وامان کو نقصان پہنچا رہی ہیں ۔
View more
Tue, 22 Mar 2022 12:38:36
بنگلورو شہر میں روزانہ کوئی نہ کوئی حادثہ ہوتا ہی رہتا ہے، پیر کے دن بی بی ایم پی کی کوڑا کرکٹ لے جانے والی لاری ڈرائیور کی لاپرواہی سے ایک 12 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے۔ حادثہ ہیبال پولس تھانہ حدود میں پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy