Wed, 23 Mar 2022 23:32:13
بہاراین ڈی اے میں گھمسان جاری ہے۔مکیش سہنی،جدیو،بی جے پی،ہم سبھی میں اختلاف ہے۔جدیو،بی جے پی کے درمیان اتنی کھینچاتانی ہے کہ خودمرکزی وزیرگری راج سنگھ نے نتیش کمارکے نظم ونسق پرآئینہ دکھاکرگھیراہے۔جس پرجدیومشتعل ہوگئی ہے۔بیگوسرائے کے راجودہ میں معمولی تنازعہ پردوفریقوں کے درمیان پرتشدد تصادم پر سیاست جاری ہے۔
View more
Wed, 23 Mar 2022 23:27:28
بہارمیں آر جے ڈی کی چھتری میں، تجربہ کار یادو لیڈروں کو متحرک کیا جا رہا ہے۔ سابق مرکزی وزیر شرد یادو کے بعد اب سابق مرکزی وزیر دیویندر پرساد یادوگھر واپسی کرنے جا رہے ہیں۔
View more
Wed, 23 Mar 2022 23:23:52
ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کی رکن پارلیمنٹ سپریاشولے نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت پر طنز کیا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ صرف انتخابات ہی ان قیمتوں کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔ سپریا نے بدھ کو لوک سبھامیں کہاہے کہ صرف انتخابات ہی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو روک سکتے ہیں۔
View more
Wed, 23 Mar 2022 23:20:17
اتر پردیش کے کوشامبی ضلع میں تین دن پہلے پپری تھانے کے علاقے میں قتل، اقدام قتل اور فسادات کے جرم میں مجرمانہ قتل کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
View more
Wed, 23 Mar 2022 19:25:48
جالی پٹن پنچایت حدود کے کارگیدے میں بندر کا حملہ جاری ہے اور مزید لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تازہ واردات آج بدھ شام قریب پانچ بجے پیش آئی جب ایک بائک سوار پر بندر نے اچانک حملہ کردیا اور اس کے بازو کو زخمی کردیا۔ زخمی نوجوان کی شناخت عمر بلال (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس کو بھٹکل سرکاری اسپتال لے جاکر ضروری انجکشن اور ٹانکے لگانے کے بعد مرہم پٹی کی گئی ہے۔
View more
Wed, 23 Mar 2022 02:02:30
مینگلور کے قریب سورتکل ٹول گیٹ کو لے کر احتجاج میں شدت پیدا ہورہی تھی جس کے دوران آج منگل کو مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز مسٹر نیتن گڈکری نے ٹویٹ کرتےہوئے اعلان کیا کہ ایک ٹول ناکہ کے بعد دوسرا ٹول ناکہ اگر 60 کلو میٹر سے بھی کم فاصلے پر پایا جاتا ہے تو اُس ٹول ناکہ کو بند کردیا جائے گا۔ انہوں نے لوک سبھا میں بتایا کہ اُنہیں پتہ چلا ہے کہ بعض جگہوں پر 60 کلو میٹر سے بھی کم فا
View more
Tue, 22 Mar 2022 23:53:23
سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے منگل کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کرکے پارلیمنٹ کی رکنیت سے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ وہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اعظم گڑھ سے جیت کر پارلیمنٹ پہنچے تھے۔ نیز پارٹی لیڈر اعظم خان نے بھی پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
View more
Tue, 22 Mar 2022 23:51:25
انتخابات تک پٹرول،ڈیزل اورگیس کی قیمت روک کررکھی گئی تھی،ابھی حلف برداری بھی پوری نہیں ہوئی ہے کہ مہنگائی کی مارشروع ہوگئی۔پھربھی سرکارکہتی ہے کہ قیمت ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔ لیکن الیکشن تک قیمت رک جاتی ہے ۔اب نہ ہوگی مہنگائی کی مار،اب کی بارمودی سرکارکانعرہ لگانے والی بی جے پی حکومت میں مہنگائی زبردست ہے۔
View more
Tue, 22 Mar 2022 23:48:08
اتر پردیش قانون ساز کونسل کے انتخاب میں مقامی اتھارٹی کے حلقے سے کاغذات نامزدگی کی جانچ کے دوران سماج وادی پارٹی کے دوامیدواروں کے کاغذات نامزدگی منسوخ ہونے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدواروں کی بلا مقابلہ جیت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy