Fri, 25 Mar 2022 15:07:52
کرناٹک میں نظم و ضبط کے معاملہ میں ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسدارامیا کی تقریر کے دوران مداخلت کر کے اپنی بات رکھنے کی کوشش کرنے والے ریاستی وزیر براۓ دیہی ترقیات و پنچایت راج کے ایس ایشور پا کو چامراج پیٹ کے رکن اسمبلی بی زیڈضمیر احمد خان کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔
View more
Fri, 25 Mar 2022 14:46:29
کر نا ٹک بھر میں عنقریب سالانہ امتحانات شروع ہونے والے ہیں اور باحجاب طالبات عدالتوں سے بھی راحت نہ ملنے سے پریشان ہیں تو وہیں ریاست کے علماء وعمائدین سمیت سیکولر عوام بھی مسلم بچیوں کی تعلیم کو لے کر فکرمند ہیں اور اس مسئلہ کو جلد سے جلدحل کرنے ہر ممکن اقدامات کرنے میں لگے ہیں۔ ایسے میں ریاست بھر کے ذمہ داران الگ الگ میٹنگوں کا انعقاد کرتے ہوئے اگلی کارروائیوں کے تعلق سے بھی غور کررہے ہیں
View more
Fri, 25 Mar 2022 14:32:46
مسلم ممالک کی تنظیم آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن کا ۴۸؍ واں اجلاس جو کہ پڑوسی ملک پاکستان کے اسلام آباد شہر میں منعقد ہوا تھا ختم ہو گیا ۔
View more
Fri, 25 Mar 2022 14:27:41
روس کے یوکرین پر حملےکو ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہو چکا ہے۔ اب تک روس نہ تو یوکرین پر پوری طرح قبضہ کر سکا ہے اور نہ اس کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے اپنی بات منوا سکا ہے۔
View more
Fri, 25 Mar 2022 14:24:18
بیر بھوم کے رام پورہاٹ میں تشدد اور 8 افراد کے قتل عا م کے معاملے میں رام پور ہاٹ بلاک کے صدر انیر الحسن کو تاراپیٹھ سے گرفتار کیاگیاہے۔
View more
Thu, 24 Mar 2022 21:37:06
جمعرات 24؍مارچ کو کر ناٹک اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک زبردست بحث ہوئی۔ کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ ( آر ایس ایس ) کو لے کر ایک بیان دیا۔ جس کے بعد اسمبلی میں یہ گرما گرم بحث شروع ہو گئی۔ اس دوران ایک بار پھر بی جے پی لیڈر کے ایس ایشور پانے متنازعہ بیان دیا۔
View more
Thu, 24 Mar 2022 21:04:41
ازدواجی عصمت ریزی (Marital rape) کو لے کر ملک میں جاری بحث کے درمیان کرناٹک ہائی کورٹ کا ایک انتہائی اہم فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں ہائی کورٹ نے بیوی کی جانب سے شوہر کے خلاف ریپ کے الزام میں چلائے جا رہے کیس کو رد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ کسی عورت کی مرضی کے خلاف کیا گیا ظلم یا عصمت دری ریپ کے مترادف ہوگا۔ چاہے وہ اس آدمی کے ذریعے ہی کیوں نہ کیا گیا ہو جو اس عورت کا ش
View more
Thu, 24 Mar 2022 20:52:34
روس کے صدر پوٹین کی جانب سے قدرتی گیس کی قیمت ڈالر اور یورو کے بجائے روبل میں لینے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ پیوٹن کا کہنا ہے کہ کوئی وجہ ہی نہیں کہ امریکا، یورپ کو اشیاء دے اور قیمت ڈالر یا یورو میں لیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ غیر دوست ممالک کو پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت روبلز میں کریں گے۔
View more
Thu, 24 Mar 2022 20:48:52
نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانزاسٹولٹن برگ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین پر حملہ نیٹو اور روس کے درمیان ایٹمی جنگ کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔ اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روس ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکیاں دینے سے باز رہے، صدر پوتین نے کافی بڑی غلطی کی ہے اور اگر یوکرین پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تو جنگ کی نوعیت بدل جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy