Sun, 03 Apr 2022 13:30:33
قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر اسمبلی قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کرائی اور اسے غیر آئینی قرار دے کر مسترد کردیا۔
View more
Sun, 03 Apr 2022 13:23:17
سابق ڈپٹی چیف منسٹر اور ایم پی سشیل کمار مودی نے کہاہے کہ نتیش کمار سال 2025 تک بہار کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔ ان کی قیادت میں بہار میں این ڈی اے کی حکومت چلتی رہے گی۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ جے ڈی یو کے سینئر لیڈروں نے اس بات کو واضح کیاہے۔
View more
Sun, 03 Apr 2022 11:08:06
ترکی میں جمعہ کی شب ایک تاریخ رقم ہوئی ،جب استنبول کی تاریخی جامع مسجد آیا صوفیہ میں رمضان المبارک کے مہینے میں 88 سال کے بعد پہلی مرتبہ نماز تراویح ادا کی گئی۔ نماز تراویح کے لیے مسجد کچھا کھچ بھری ہوئی تھی۔اندرونی اور بیرونی حصے روشنی سے نہائے ہوئے تھے۔یہ رمضان المبارک اس خاص موقع کے سبب مزید یادگار بن گیا ہے۔
View more
Sun, 03 Apr 2022 11:01:46
گڑی پاڑوا کے موقع پر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ممبئی کے وڈالا میں گڈس اینڈ سروسیز ٹیکس ( جی ایس ٹی ) محکمہ کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا اور کہا کہ اس عمارت کا تعمیراتی کام ۲۰۲۵ء تک مکمل کرلیا جائے گا ۔
View more
Sat, 02 Apr 2022 22:53:57
پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں آج بروز ہفتہ 2 اپریل 2022 کو ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ آج بھی سرکاری تیل کمپنیوں نے فیول آئل کی قیمتوں میں 80-80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ 12 دنوں میں یہ 10 واں اضافہ ہے اور اس اضافے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اب تک 7 روپئے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔
View more
Sat, 02 Apr 2022 22:41:22
کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نےملک کے کسانوں سے احتجاج کا بدلہ کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لیا ہے اور یکم اپریل سے عوام پر ایک لاکھ 25 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا ہے۔
View more
Sat, 02 Apr 2022 22:35:19
کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (ایس) لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک ہمارا ہے، ریاست کو توڑنے والے غداروں کا نہیں ۔ کمارسوامی نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کر کے کہا کہ ہم سبھی اوگادی تہوار (2 اپریل کومنائے جانے والا) کے دن کرناٹک میں رہیں۔
View more
Sat, 02 Apr 2022 22:28:24
کرناٹک میں حلال پر امتناع کے تنازعہ نے سنگین موڑ اختیار کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے ہفتہ کے دن کہا کہ انہوں نے تمام ایس پیز اور ڈپٹی کمشنرس کو ہدایت دی ہے کہ تہوار کے دوران مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
View more
Sat, 02 Apr 2022 17:43:38
سنیچر شام بعد نماز مغرب پڑوسی ریاست تمل ناڈو کے چینائی میں رمضان کے چاند کی رویت ثابت ہونے کےبعد بھٹکل کے قاضی صاحبان نے بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھے جانے کی تصدیق کردی ، جس کے ساتھ ہی کل اتوار کو بھٹکل سمیت قرب و جوار کے علاقوں میں پہلا روزہ ہوگا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy