Tue, 05 Apr 2022 10:38:41
عوام پر تیل قیمتوں کی مار جاری ہے۔ ملک میں تیل کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اب دارالحکومت دہلی میں پٹرول 104.61 روپے اور 95.87 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
View more
Mon, 04 Apr 2022 19:55:33
شہر ٹمکور کی معزز شخصیت و برسوں تک شہر میں منصب امامت پر فائز رہنے والے حافظ و قاری محمد اعظم صاحب شاہ قادری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
View more
Mon, 04 Apr 2022 17:57:15
انکولہ کے معروف بزنس مین آر این نائک کو 2013 میں کرایہ کے قاتلوں کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارنے کا الزام ثابت ہونے کے بعد کوکا کی عدالت نے انڈر ورلڈ ڈان بننجے راجا سمیت 4 ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔
View more
Mon, 04 Apr 2022 17:37:32
بھٹکل انجمن ویمن کالج کی پرنسپال رئیسہ شیخ نے خبر دی ہے کہ کرکرناٹکا اسٹیٹ اکّا مہادیوی ویمنس یونیورسٹی (بیجاپور) کی وہ طالبات جنہوں نے مختلف فیکلٹیز میں کسی بھی وجہ سے اپنے گریجویشن یا پوسٹ گریجویشن کا سلسلہ ادھورا چھوڑا ہے ان کے لئے پھر ایک بار امتحان دینے اور اپنا کورس مکمل کرنے کا سنہرا موقع فراہم کیا جا رہا ہے ۔
View more
Mon, 04 Apr 2022 17:01:33
سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ ہر قسم کے انٹری ویزے رکھنے والے افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ سعودی وزارت حج عمرہ نے عمرہ اپوائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین مراحل طے کیے ہیں، پہلا مملکت میں داخلے کا ویزا حاصل کرنا، دوسرا رجسٹریشن کے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا اور تیسرا ایپلیکیشن پر اپوائنٹمنٹ بک کرنا۔
View more
Mon, 04 Apr 2022 16:54:25
یوکرین کے شہرخارکیف میں روسی فوج کے تازہ حملے میں 7 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے قصبہ بوچا میں اجتماعی قبر سے 57 افراد کی لاشیں ملی ہیں، یوکرینی فوج نے حال ہی میں روسی فوج سے یہاں کا قبضہ چھڑایا ہے۔ اجتماعی قبر سے ملنے والی لاشوں کے بعد یوکرین نے عالمی عدالت سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Mon, 04 Apr 2022 16:45:09
جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مجلس شوریٰ کا سہ روزہ اجلاس مرکز جماعت، نئی دہلی میں امیر جماعت کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تمام ہی ارکان شوریٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں حجاب سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے، بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری،ملک میں فرقہ وارانہ منافرت کے بڑھتے ہوئے رجحان اور روس- یوکرین جنگ، ان موضوعات پر قراردادیں منظور کی گئیں۔
View more
Mon, 04 Apr 2022 16:39:15
مہاراشٹر کے کابینی وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما نواب ملک نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے جس میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں عدالتی حراست سے رہائی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔
View more
Mon, 04 Apr 2022 16:36:09
کرناٹک حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکول اور کالج کے حجاب پہننے والے اساتذہ کو ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کی امتحانی ڈیوٹی پر نہیں لگایا جائے گا۔اگر کوئی ٹیچر حجاب کے بغیر ڈیوٹی کرے گی تو ہی اُنہیں ڈیوٹی پر رکھا جائے گا ورنہ انہیں نظر انداز کیا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع پرائمری اور سیکنڈری تعلیم کے وزیر بی سی ناگیش نے دی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy