Thu, 07 Apr 2022 12:22:39
ہندوستان کی مشہور ہلدی رام کمپنی بدھ کی صبح سے ہی سوشیل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے- ٹرینڈ کرنے کی وجہ حیرت انگیز ہے- معاملہ کچھ یوں ہے کہ ہلدی رام نے پھلاہاری مکسچر کے پیکٹ پر ڈسکرپشن (تفصیل)عربی زبان(حالانکہ اسے اردو زبان بتایا جا رہا ہے)میں لکھی ہے-
View more
Thu, 07 Apr 2022 12:18:02
کرناٹک میں نفرت کی انتہا ہوچکی ہے- حجاب، حلال میٹ اور لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے بعد اب کچھ ہندو تنظیموں نے مسلم فروٹ تاجروں کی مبینہ اجارہ داری(مونو پولی)ختم کرنے کی مہم شروع کر دی ہے- اگلے سال کرناٹک میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں -
View more
Thu, 07 Apr 2022 12:11:39
کرناٹک میں حجاب معاملہ میں تعلیمی ادارو ں میں فرقہ وارانہ ٹکراؤ کے ماحول میں اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر سرخیوں میں آنے والی منڈیا کی طالبہ مسکان زینب خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہے اس بار فرقہ پرست تنظیموں نے اس کی طرف سے نعرہ تکبیر لگائے جانے پر بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سرغنہ ایمن الظواہری کی طرف سے اس کی تعریف کرتے ہوئے ایک نظم پر مشتمل ویڈیو سوشیل میڈیا کے ذریعے سامنے آنے پر ہنگامہ ک
View more
Thu, 07 Apr 2022 12:02:49
این سی پی سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم مودی سے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ۔ اس غیر متوقع اور اچانک ملاقات پر سیاسی حلقوں میں کافی چہ میگوئیاں تھیں لیکن شرد پوار نے بالکل واضح کردیا کہ اس کے کوئی نئے معنی نہ نکالے جائیں کیوں کہ انہوں نے یہ ملاقات مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے غلط اور بیجا استعمال پر احتجاج کرنے کے لئے کی تھی ۔ شرد پوار نے وزیر اعظم مودی سے ۲۰؍ منٹ کی ملاقات میں خاص طور
View more
Wed, 06 Apr 2022 17:04:07
پرانی مچھلی مارکٹ کو چھوڑ کر نئی مچھلی مارکٹ میں جانے سے انکار کرتے ہوئے آج بدھ کو سینکڑوں مچھلی فروش خواتین نے بھٹکل میونسپالٹی عمارت کے باہر اور اندر مچھلیاں پھینک کر سخت احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ پرانی مارکٹ کی صفائی ستھرائی کی جائے اور پرانی مارکٹ میں ہی مچھلیوں کو فروخت کرنے مناسب انتظاما ت کئے جائیں۔
View more
Wed, 06 Apr 2022 17:03:50
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے روس-یوکرین جنگ پر پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس تنازع کو سفارت کاری اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہئے۔ ساتھ ہی انہوں نے یوکرینی شہر بوچا میں ہونے والے قتل عام کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن گنگا ایک بڑا چیلنج تھا۔ جنگ کے دوران ہم نے وہاں سے لوگوں کو بحفاظت نکالا۔ وہاں طالب علم نے بہت ہمت دکھائی۔ جنگ شروع ہوئی تو ہم نے وہاں کے وزرا سے بات کی۔
View more
Wed, 06 Apr 2022 17:00:48
راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے نے آج ملک میں ہیٹ اسپیچ یعنی نفرت انگیز تقریر دیے جانے پر پابندی عائد کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ کھڑگے نے ضروری دستاویز ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد کہا کہ ملک کے کچھ حصوں میں نفرت انگیز تقاریر کی جا رہی ہیں۔ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر ضابطہ 267 کے تحت تحریک التوا کا نوٹس بھی پیش کیا، تاہم اسے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے نامنظور کرتے ہوئے
View more
Wed, 06 Apr 2022 16:57:53
خلیجی عرب ریاست کویت کی حکومت اپنے خلاف پیش کردہ پارلیمانی عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ سے پہلے ہی مستعفی ہو گئی۔ پارلیمانی رائے شماری سے صرف ایک روز قبل حکومتی ارکان نے پارلیمان میں اپنے استعفے جمع کرا دیے۔
View more
Wed, 06 Apr 2022 16:55:14
شمالی ہندوستان میں شدید گرمی کے درمیان دہلی-این سی آر کو ابر آلود آسمان کی وجہ سے چلچلاتی گرمی سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ پنجاب، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں لو چلنے کا امکان ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy