Thu, 07 Apr 2022 15:03:12
پوپ فرانسس نے یوکرین کے پرچم کو چومتے ہوئے بوچا شہر میں لوگوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ویٹیکن میں ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے، پوپ نے کہا "یوکرین میں شہریوں، خواتین اور بچوں کے خلاف ظلم کیا جا رہا ہے۔ راحت اور امید کی بجائے یوکرین سے حالیہ تنازعے کی خبریں آرہی ہیں جو بوکا میں ہونے والے قتل عام جیسی نئی بربریت کو ظاہر کرتی ہیں۔ اس جنگ کو ختم کرو، ہتھیاروں کو ختم کرو، موت اور تباہی کو روک دو۔‘‘
View more
Thu, 07 Apr 2022 14:58:56
برسلز میں یوری یونین کے صدر دفاتر سے بدھ چھ اپریل کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق یورپی کمیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے، ''ایک رکن ملک کے طور پر مالٹا کی غیر ملکیوں کو اپنی شہریت دینے کی یہ اسکیم یونین کی شہریت کی اس حیثیت کے منافی ہے، جس کا تعین یورپی یونین کے معاہدوں میں کیا گیا ہے۔‘‘
View more
Thu, 07 Apr 2022 14:55:04
کورونا کے نئے ویرینٹ ’ایکس ای‘ کا ظہور ہو چکا ہے اور اس کا پہلا معاملہ ہندوستان کے ممبئی شہر میں پایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ’ایکس ای‘ کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کا ہی سب ویرینٹ ہے تاہم یہ اب تک پایا جانے والا کورونا کا مہلک ترین ویرینٹ ہو سکتا ہے۔
View more
Thu, 07 Apr 2022 14:52:19
ملک میں مہنگائی کی مار جاری ہے۔ کانگریس نے اب بڑھتی مہنگائی اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے معاملے پر مودی حکومت کے خلاف ہلا بولا ہے۔ کانگریس آج ملک بھر میں سڑکوں پر احتجاج کرنے جا رہی ہے۔
View more
Thu, 07 Apr 2022 14:50:08
سری لنکا کو 1948 میں آ زادی ملی تھی اور وہ اپنی آزادی کے بعد سب سے بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ معاشی بحران کی وجہ سے سری لنکا میں اب سیاسی بحران بھی بڑھتا جا رہا ہے، وہاں پر حکومت کے وزراء نے اجتماعی استعفیٰ دے دیا ہے۔ لوگوں کو روزمرہ کی چیزیں بھی نہیں مل رہی ہیں۔ اگر مل بھی رہی ہیں تو کئی گنا مہنگی قیمتوں پر دستیاب ہیں ہے۔
View more
Thu, 07 Apr 2022 14:44:36
ہوناور تعلقہ کے کاسرکوڈ ایکو بیچ اور اپسر گونڈا بیچ پر ڈرون کیمرے کی مدد سے کی جارہی بے لگام ویڈیو ریکارڈنگ کے خلاف پولیس نے وارننگ جاری ہے اور قانون کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے ۔
View more
Thu, 07 Apr 2022 14:42:30
ضلع شمالی کینرا کے موگیر طبقہ کو درج فہرست ذات کا سرٹفکیٹ دینے کے بجائے دیگر پسماندہ طبقات 1 کے زمرہ میں شامل کرنے کے خلاف شروع کیا گیا احتجاجی دھرنا 15 ویں دن میں داخل ہوگیا ۔
View more
Thu, 07 Apr 2022 12:44:36
ساحلی کرناٹک میں ہندو لڑکی کے ساتھ اگر مسلم لڑکا بات کرے تو شدت پسند تنظیموں کے کارکنوں کے لئے مسلم لڑکے پر حملہ کرنا عام بات ہے، اسی طرح کا تازہ واقعہ مینگلور سے قریب53 کلو میٹر دور اُپینگڈی میں پیش آیا جہاں ایک مسلم نوجوان پر اُس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک ہندو لڑکی کے ساتھ آٹو رکشہ پر سفر کررہا تھا۔
View more
Thu, 07 Apr 2022 12:40:06
ایک چونکا دینے والی پیشرفت میں کرناٹک کے وزیر داخلہ ارگا جینندر نے جنہوں نے قبل ازیں کہا تھا کہ ریاستی دارالحکومت بنگلورو میں اردو بولنے سے انکار پر ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا‘ اپنا بیان واپس لے لیا ہے اور اس کے لئے معافی مانگی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy