Wed, 27 Apr 2022 10:37:36
اتر پردیش کی حکومت نے عید سے قبل ریاست میں مذہبی مقامات سے غیر قانونی لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ یہ اقدام سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی مذہبی مقامات پر لاؤڈ اسپیکر کے حجم کو محدود کرنے کی ہدایت کے بعد آیا ہے تاکہ آس پاس کے لوگوں کو پریشانی سے بچا جا سکے۔
View more
Wed, 27 Apr 2022 10:30:40
انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور نے کانگریس میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے پرشانت کشور کے کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں۔ انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت پارٹی کے تمام بڑے لیڈروں سے بھی کئی دور کی میٹنگیں کیں۔لیکن پرشانت کشور کا کانگریس میں شامل ہونے سے انکار ظاہر کرتا ہے کہ بات چیت کامیاب نہیں ہوئی۔
View more
Wed, 27 Apr 2022 10:23:22
سپریم کورٹ نے حجاب معاملہ میں دائر کی گئی خصوصی عرضیوں پرسماعت کے لئےرضامندی ظاہر کردی ہے جس کے تحت کلاس کے اندر حجاب پہننے کی اجازت طلب کرنے والی عرضی کو کرناٹک ہائی کورٹ نے خارج کردیا تھا ۔
چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمن ، جسٹس کرشن مراری اور جسٹس ہما کوہلی کی بینچ نے سینئر ایڈوکیٹ میناکشی اروڑا کی اس دلیل پر غور کیا کہ عرضی پر فوری سماعت کی ضرورت ہے۔ جسٹس رمن نے کہا کہ میں اسے لسٹ می
View more
Wed, 27 Apr 2022 10:16:07
سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ کے رُڑکی میں ہونے والی مجوزہ ’دھرم سنسد‘ کے حوالہ سے انتہائی سخت انتباہ جاری کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر وہاں نفرت انگیز تقاریر ہوئیں یا انہیں روکا نہیں گیا تو ہم ریاست کے چیف سیکریٹری کو عدالت میں طلب کرلیں گے اور انہیں ہی ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے آگے کی کارروائی کریں گے ۔
View more
Tue, 26 Apr 2022 23:31:09
انجمن گرلز ہائی اسکول اور کالج کی تاریخ ساز شخصیت ، میر معلمہ، صدر مدرسہ مرحومہ رشیدہ جوکاکو کا تعزیتی اجلاس بروز پیر، 25 اپریل 2022کو صبح گیارہ بجے انجمن ڈگری کالج برائے اناث میں منعقد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور مادر ملت کے تئیں اپنی عقیدت و محبت کا ثبوت پیش کیا۔
View more
Tue, 26 Apr 2022 23:27:09
پولیس اسٹیشن میں ایک معاملہ کی تفتیش کے دوران بدسلوکی اور مارپیٹ کرنے کے الزام میں پولیس کمشنر این ششی کمار نے بجپے پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پی جی سندیش کے علاوہ تین اہلکار پروین، سنیل اور سید امتیاز کو معطل کردیا ہے ۔
View more
Tue, 26 Apr 2022 12:02:22
کرناٹک کے پرانے ہبلی پولس تھانہ کے باہر پولس پر پتھراو اور توڑپھوڑ کے معاملے میں ایک کونسلر سمیت 146 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہبلی دھارواڑ پولیس کمشنر لابورام نے کہا کہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
View more
Tue, 26 Apr 2022 11:41:49
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست میں 26 ہزار سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے 71486 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے متعلق قرارداد کو منظوری دی ہے۔ گہلوت نے اپنی سرکاری رہائش پر سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کی دوسری میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کئی بڑے صنعتی گروپ اب ریاست کی موافق انڈسٹریل پالیسی سے متوجہ ہو رہے ہیں۔ اس سے ریاست میں انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کو مزید مضبوطی ملے گی۔
View more
Tue, 26 Apr 2022 11:36:06
پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ملک میں مسلم اقلیتی فرقے کے گھروں اور روزگار کو برباد کیا جا رہا ہے، جبکہ ہمارے وزیر اعظم کچھ بھی نہیں کر رہے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy