Thu, 28 Apr 2022 10:56:12
اتراکھنڈ میں روڑکی کے قریب موضع دادا جلال پور میں جہاں چہارشنبہ کو ہندو مہا پنچایت ہونے والی تھی‘ دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کردیئے گئے اور مہاپنچایت سے جڑے 33 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ اس موضع میں 16 اپریل کو ہنومان جینتی جلوس کے دوران فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔
View more
Thu, 28 Apr 2022 10:46:53
کورونا کی ممکنہ چوتھی لہر کی آمد کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں پیشگی اقدامات پر زور دیا جارہا ہے، اسی کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ کووڈ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر محتاط رہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ وزیر اعظم مودی نے بدھ کو ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ کووڈ کی صورتحال پر ایک آن لائن میٹنگ کی اور پوری صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں ن
View more
Wed, 27 Apr 2022 22:35:04
انکھ مچولی کھیلنے کے دوران دو لڑکیاں اس وقت دم گھٹنے سے فوت ہوگئیں جب وہ چھپنے کے لئے آئیس کریم بوکس کے اندر چلی گئیں، جیسے ہی بوکس کا ڈھکن بند کیا، ڈھکن باہر سے لاک ہوگیا۔ یہ اندوہناک حادثہ میسور سے 30 کلو میٹر دور ننجنگڈھ کے مسگیے دیہات میں بدھ کو پیش آیا۔
View more
Wed, 27 Apr 2022 15:07:04
سرکاری محکمہ جات کے کام کو کمپیوٹرائزیشن اور ڈیجیٹل سطح پر لانے اور روزبروز اس سمت میں ترقی ہونے کے باوجود عام لوگوں کی تکالیف اور دشواریوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ جس میں سرورservor ڈاون ہونا، انٹرنیٹ کام نہ کرنا جیسے مسائل عام ہیں ۔
View more
Wed, 27 Apr 2022 15:03:50
اتی کرم داروں کے حقوق کے لئے سرگرم 'ہوراٹا سمیتی' کے صدر رویندرا نائک کا کہنا ہے کہ ضلع شمالی کینرا میں جنگلاتی زمین پر بسنے والوں کے خلاف محکمہ جنگلات کے عملہ اور افسران کی زیادتیاں سب سے زیادہ بھٹکل تعلقہ میں سامنے آ رہی ہیں ۔
View more
Wed, 27 Apr 2022 14:58:21
اسمبلی الیکشن کے لئے حالانکہ ابھی تک کسی بھی امیدوار کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے ، لیکن الیکشن دن جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں بھٹکل اسمبلی حلقہ میں سوشیل میڈیا پر نقلی اکاونٹس کھول کر سیاسی شخصیات کو نشانہ بناتے ہوئے ہتک آمیز پیغامات پوسٹ کرنے کا سلسلہ عروج پرآنے کی آثار دکھائی دے رہے ہیں ۔
View more
Wed, 27 Apr 2022 14:13:02
تمل ناڈو کے تنجاور میں ایک مندر سے نکلی رتھ یاترا کے دوران بجلی کا تار چھونے کے نتیجے میں دو نابالغوں سمیت 11 لوگوں کی موت واقع ہوگئی، جبکہ پندرہ لوگ جھلس کر شدید زخمی ہوگئے ۔
View more
Wed, 27 Apr 2022 12:50:49
بروہت بنگلورو مہا نگر پالیکے(بی بی ایم پی) کے چیف کمشنر گور گپتا نے کہا کہ کووِڈ کی چوتھی لہر کے خدشات کے پیش نظر بیرونی ممالک سے بنگلورو پہنچنے والے مسافروں کا لازمی طور پر کووڈ ٹسٹ کیا جائے گا۔ بی بی ایم پی صدر دفتر میں اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے گور گپتا نے اس بات کی جانکاری دی۔
View more
Wed, 27 Apr 2022 12:43:56
پولیس سب انسپکٹروں کی بھرتی کے معاملہ میں مطلوبہ کلیدی ملزمہ دیویا ہاگرگی کے ساتھ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی(کے پی سی سی) کے صدر ڈی کے شیو کمار کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد جہاں بی جے پی نے ان سے پوچھ گچھ کرنے کی مانگ کی وہیں ڈی کے شیو کمار نے بھی اس معاملہ کی جانچ میں لگی سی آئی ڈی کے افسروں سے کہا کہ وہ ان کو پوچھ تاچھ کے لئے نوٹس دے کر طلب کریں وہ حاضر ہونے کے لئے تیار ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy