Sat, 30 Apr 2022 14:11:09
دہلی کے وگیان بھون میں وزرائے اعلیٰ اور ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کی مشترکہ تقریب میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے کئی اہم باتیں رکھیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’عدالت کے فیصلے حکومتوں کے ذریعہ برسوں نافذ نہیں کیے جاتے ہیں۔ عدالتی اعلانات کے باوجود قصداً غیر فعالیت ہے، جو ملک کے لیے اچھا نہیں ہے۔ حالانکہ پالیسی بنانا ہمارے دائرۂ اختیار میں نہیں ہے، اگر کوئی شہری اپنی شکایت لے کر ہمارے پاس آتا ہے
View more
Sat, 30 Apr 2022 13:51:30
انجمن انجینئرنگ کالج سوِل شعبہ کے فائنل ایئر میں زیر تعلیم طلبہ کے دو پروجیکٹس کرناٹکا اسٹیٹ کاونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کے ایس سی ایس ٹی) کی اسپانسرشپ کے لئے منظور ہوئے ہیں ۔
View more
Sat, 30 Apr 2022 13:47:50
ساحلی علاقوں میں شدید گرمی کی وجہ سے لوگوں کے لئے گھر سے باہر نکلنا دشوار ہوگیا ہے ۔ اکثر علاقوں میں درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سلسیس تک پہنچ گیا ہے ۔ جنوبی کینرا میں کل جمعہ کے دن سب سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی ۔ حالانکہ اس ضلع کو سمندر، ندیوں اور جنگلوں نے گھیر رکھا ہے اس کے باوجود اتنی شدید گرمی کی وجہ سے لوگ حیران ہوگئے ہیں ۔
View more
Sat, 30 Apr 2022 12:44:37
اتوار کو بھٹکل سمیت پورے کرناٹک اور ملک کے اکثر شہروں میں 29 روزے مکمل ہوں گے، اس مناسبت سے اگراتوار کو چاند نظرآگیا تو پھر اگلے روز پیر کو عید الفطر منائی جائے گی، ورنہ مسلمان تیس روزے مکمل کرکے منگل کو عید منائیں گے۔
View more
Sat, 30 Apr 2022 11:11:55
ملک بھر میں کوئلہ کا بحران شدید ہو تا جارہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کی قلت گزشتہ کئی برسوں کے مقابلے شدید ترین ہے۔ اسی کے پیش نظر ریلوے نے ملک بھر کےالگ الگ زون میں42؍ مسافر ٹرینیں منسوخ کی ہیں تاکہ ان کی جگہ مال گاڑیوں کی آمد و رفت بڑھائی جائے اور بجلی پیداوار کے پلانٹس تک کوئلہ کی فراہمی جلد ممکن بنائے جاسکے ۔
View more
Sat, 30 Apr 2022 10:00:51
ماہ صیام کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر کے مسلمانوں نے جمعہ کی نماز مساجد میں ادا کی۔ بنگلور،چن پٹن،میسور، ہبلی دھارواڑ اور ریاست کے دیگر اضلاع میں فرزندان توحید نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کی نماز پرامن طریقہ سے اپنی اپنی مساجد میں ادا کی۔ شمالی ہند کی کئی ریاستوں خصوصا یوپی،چھتیس گڑھ اور اتراکھنڈ وغیرہ میں اس بات کا خاص خیال رکھا کہ نماز سڑکوں پر ادا نہ کی جائے۔
View more
Thu, 28 Apr 2022 23:52:46
تعلقہ کے بیلکے میں ایک 16 سالہ لڑکا سمندر میں غرق ہو کر لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش ہنوز جاری ہے۔ لڑکے کی شناخت ششانک مادیو موگیر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ جمعرات کی شام کو پیش آیا
View more
Thu, 28 Apr 2022 18:30:42
کرناٹک میں سرکاری فنڈ کے غلط استعمال، غیر ذمہ دارانہ حرکتیں، انتشار، بدعنوانی، اقربا پروری اور اقلیتوں اور دلتوں کے خلاف ریاستی حکومت کے امتیازی سلوک کا حوالہ دیتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے صدر ہند کے نام ای میل پیغام روانہ کرنے کی ایک مہم شروع کی ، جس کے تحت ریاست کے مختلف حصوں سے صدر ہند کو ای میل روانہ کئے گئے ہیں۔
View more
Thu, 28 Apr 2022 15:50:08
پڑوسی تعلقہ ہوناور کے گیر سوپّا میں ایک پرائیویٹ بس اُلٹ جانے کے نتیجے میں بس پر سوار 28 سیاح زخمی ہوگئے،جن کا تعلق بنگلور سے بتایا گیا ہے۔ حادثہ بدھ کو پیش آیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy