Mon, 30 May 2022 20:47:30
گستاخ رسول نپور شرما (بی جے پی ترجمان)کے خلاف یہاں شاہین باغ تھانہ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی پردیش کی لیگل یونٹ کی موجودگی میں صدر دہلی کلیم الحفیظ کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی۔
View more
Mon, 30 May 2022 20:42:52
پنجابی گلوکار سدھو موسیٰ والا کے قتل معاملے میں ان کے والد بلکور سنگھ نے جو ایف آئی آر درج کرائی ہے اس میں کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو گینگسٹر لارنس بشنوئی سے لگاتار دھمکیاں مل رہی تھیں۔
View more
Mon, 30 May 2022 20:33:18
پنجاب کے مشہور گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسیٰ والا کو اتوار کی شام 30 گولیوں سے پوری طرح بھون دیا۔ پنجاب کے ڈی جی پی وی کے بھاورا نے اشارہ دیا ہے کہ اس قتل کے پیچھے لارنس بشنوئی کا ہاتھ ہے۔ بشنوئی کے قریبی گینگسٹر لکی عرف گولڈی برار اس وقت کینیڈا میں موجود ہیں اور اس نے فیس بک پوسٹ کے ذریعے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
View more
Mon, 30 May 2022 20:30:03
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ان بچوں کے لیے پی ایم کیئرزفنڈ اسکیم کے تحت امداد جاری کی جو کورونا کے دور میں اس انفیکشن کی وجہ سے اپنے والدین یا سرپرستوں کو کھونے کی وجہ سے بے سہارا ہو گئے ہیں۔
View more
Mon, 30 May 2022 20:21:49
کانگریس سیوا دل کی ’یاترا‘ کو دہلی پولیس نے چھتر پور کے قریب روک دیا ہے۔ سیوا دل کے کارکن گجرات، راجستھان، ہریانہ کی 56 دن کی ’یاترا‘ کے بعد دہلی پہنچے ہیں۔
View more
Mon, 30 May 2022 20:17:50
سول سروسز 2021 کے لیے یو پی ایس سی (یونین پبلک سروس کمیشن) کا ریزلٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ یو پی ایس سی کے اس امتحان میں شروتی شرما نے اوّل مقام حاصل کیا ہے۔
View more
Mon, 30 May 2022 20:11:24
اتوار کو پنجاب کے گلوکار سدھو موسیٰ والا کے قتل کے بعد جہاں قتل کی تحقیقات کے لیے تین رکنی ایس آئی ٹی تشکیل دی جا رہی ہے، وہیں دوسری جانب ان کے والد کی شکایت پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
View more
Mon, 30 May 2022 20:06:06
یوپی ایس سی سول سروسز امتحان-2022 کا حتمی نتیجہ آج جاری کر دیا گیا۔ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے ذریعہ جاری کردہ ریزلٹ کے مطابق شروتی شرما (رول نمبر 0803237) نے پورے ہندوستان میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
View more
Mon, 30 May 2022 20:00:35
ایران کے عبادان شہر میں ایک 10 منزلہ کمرشیل عمارت گرنے سے 29 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ 38 دیگر لاپتہ ہیں۔ لاپتہ لوگوں کے عمارت کے ملبہ میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ ایک سرکردہ افسر نے بتایا کہ لاپتہ لوگوں کی تلاش میں زور و شور سے بچاؤ مہم چلائی جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy