Mon, 30 May 2022 17:31:59
ہونہار طلبہ جو 98، 99 یا 90 فیصدوغیرہ مارکس کے ساتھ امتیازی نمبرات سے کامیاب ہورہے ہیں، ضروری نہیں ہے کہ اتنے اچھے مارکس لینے کے بعد آپ کو ڈاکٹر اور انجینر ہی بننا ہے، آج قوم و ملت کو اچھے وکیل، اچھے ٹیچرس اور اچھے تاریخ دان کی ضرورت ہے۔ آپ کو اس میدان کی طرف آنا چاہئے اور مشکل حالات میں قوم کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے، ان خیالات کا اظہار بنگلور سے تشریف فرما سِگما فاونڈیشن کے بانی او
View more
Mon, 30 May 2022 13:52:48
اتر پردیش کے بہرائچ ضلع میں ایک نیمپو ٹریولر اور کنٹینر کے درمیان تصادم میں بیدر کے 7 افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ جب کہ حادثے میں 9 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
View more
Mon, 30 May 2022 13:39:26
کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سدارامیا نے آرایس ایس کو نشانہ بناتے ہوئے بعض ایسے سوالات کرڈالے ہیں کہ اُن کے جوابات دینا آر ایس ایس کے لئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آرایس ایس اس ملک کے قومی پرچم ترنگے کو سلامی دیتے ہیں یا زعفرانی جھنڈے کو سلامی دیتے ہیں ؟
View more
Mon, 30 May 2022 13:34:38
بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن نے سگما فاونڈیشن بنگلور کے تعاون سے شمس انگلش اسکول میں میٹرک اور پی یوسی کے بچوں کے لئے کئیرئیر کونسلنگ کا پروگرام منعقد کیا جس میں بچوں کو تعلیم کے مختلف کورسوں سمیت مختلف اسکالر شپ کے تعلق سے بھی جانکاری فراہم کی گئی اور بچوں پر زور دیا گیا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی طرف پوری توجہ دیں۔ پروگرام میں میٹرک اور پی یو سی کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مس
View more
Mon, 30 May 2022 13:10:09
نیپال میں طیارہ حادثے کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ طیارہ حادثے کی جگہ پر موجود حکام کے مطابق اب تک 14 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے کھٹمنڈو لے جایا جائے گا۔ طیارے میں چار ہندوستانی بھی سوار تھے جن کے ٹھکانے کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
View more
Mon, 30 May 2022 12:57:54
جنوبی ضلع پلوامہ کے گنڈی پورہ (پنگلنہ) گاوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین جاری جھڑپ میں ایک عدم شناخت ملی ٹینٹ مارا گیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے گنڈی پورہ (پنگلنہ) گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
View more
Mon, 30 May 2022 12:51:54
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں معاشی بحران کے درمیان ایک تہائی آبادی یعنی 14 کروڑ خاندانوں کو ماہانہ 2000 روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈان اخبار نے یہ رپورٹ دی ہے۔
View more
Mon, 30 May 2022 12:43:39
نیپال کی فوج نے وہ جگہ ڈھونڈ لی ہے جہاں تارا ایئر کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ اتوار کی صبح اس طیارے نے نیپال کے پوکھرا سے جوم سوم کے لیے اڑان بھری تھی۔ اس کے بعد خراب موسم کے درمیان طیارہ لاپتہ ہو گیا۔ طیارے میں 4 ہندوستانی اور 3 جاپانی شہری بھی سوار تھے۔ باقی مسافر نیپالی شہری تھے۔ طیارے میں عملے سمیت کل 22 افراد سوار تھے۔
View more
Mon, 30 May 2022 12:25:46
منگلورو کے مضافات میں ملالی جمعہ مسجد کا جو تنازعہ پیدا ہوا ہے اسے آپسی رضامندی سے حل کرنے کے لئے ایم ایل اے بھرت شیٹی نے اس مقام کا سروے کروانے کی تجویز رکھی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy