Mon, 30 May 2022 12:09:59
حکومت نے آدھار کی فوٹو کاپی کے اشتراک کے خلاف جاری کی گئی متنازعہ وارننگ واپس لے لی ہے اور اب اس کے استعمال اور اشتراک میں عقل سے کام لینے کے لئے کہا ہے۔
View more
Mon, 30 May 2022 10:46:27
گجرات ٹائٹنز نے اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل 2022 کے فائنل میچ میں راجستھان رائلز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راجستھان نے گجرات کو 131 رنز کا ہدف دیا تھا جسے گجرات نے آسانی سے حاصل کر لیا۔ وہیں کپتان ہاردک پانڈیا کو بولنگ اور بیٹنگ میں شاندار کارکردگی کے لیے 'مین آف دی میچ' قرار دیا گیا۔
View more
Sun, 29 May 2022 20:36:08
نیپال کی نجی ایئرلائن تارا ایئر کی ایک پرواز اتوار کے روز لاپتہ ہو گئی۔ اس پرواز کا ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ ایئر لائن کے عہدیداران کے حوالے سے آ رہیں خبروں کے مطابق اس چھوٹے مسافر طیارے میں کل 22 مسافر سوار تھے، جن میں سے چار ہندوستانی ہیں۔
View more
Sun, 29 May 2022 20:33:51
امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے نفرت کی وبا کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آور ہتھیاروں پر پابندی لگانے کی اپیل کی ہے۔ ہیرس نے یہ بات ٹیکساس کے ریاستی اسکول میں فائرنگ کے چند دن بعد ہفتے کے روز بفیلو میں ہوئی فائرنگ کے متاثرین میں سے ایک کی دیکھ بھال کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے بفیلو، ٹیکساس، اٹلانٹا، اورلینڈو میں فائرنگ کے واقعات کا حوالہ دیا۔
View more
Sun, 29 May 2022 20:31:30
ریزرو بینک آف انڈیا نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ملک میں جعلی نوٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔ آر بی آئی کی اس سالانہ رپورٹ کے حوالہ سے ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے وزیر اعظم مودی پر حملہ بولا ہے۔
View more
Sun, 29 May 2022 20:27:55
وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام سے یوگا ڈے کی تیاریوں میں لگنے کی اپیل کرتے ہوئے سبھی سے اس میں پورے جوش کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور یوگ کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کی اپیل کی ہے۔
View more
Sun, 29 May 2022 20:22:56
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج کہا کہ ہندوستان کے رشی منی لوگوں کو وبائی امراض سے بچنے کے طریقے بتاتے رہے ہیں۔ کووند یہاں آل انڈیا آیوروید کانفرنس کے 59ویں اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب کے دوران گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، وزیر خزانہ جگدیش دیورا، وزیر اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر موہن یادو اور آیوش کے وزیر رام کشور کنورے بھی موجود تھے۔
View more
Sun, 29 May 2022 20:13:29
سری نگر پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کے گھر واقع مائسمہ کے باہر بدھ کو ملک مخالف نعرہ بازی کرنے اور پتھر بازی کے الزام میں کلیدی ملزم سمیت 19 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
View more
Sun, 29 May 2022 20:11:08
اترپردیش میں آئندہ 23جون کو مجوزہ دولوک سبھا سیٹوں (رامپور اور اعظم گڑھ) میں سے اعظم گڑھ پر بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) پوری طاقت کے ساتھ ضمنی الیکشن میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy