Mon, 06 Jun 2022 11:50:56
قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کا سالانہ جلسہ 5 جون بروز اتوار صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا۔تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی نے اپنی میعاد کی تیسری کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مختلف اُمور پر کئے گئے کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ تنظیم کے ذریعے قوم و ملت کو درپیش مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 11:46:54
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ 13 مئی سے 2 جون تک 27 غیر مقامی ممالک کے لوگوں میں منکی پاکس کے کم ازکم 780 کیسز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ "13 مئی اور 2 جون، 2022 تک27 ممالک میں ڈبلیوایچ او کے ذریعہ منکی پاکس کے 780 کیسز کی تصدیق یا شناخت کی گئی ہے جو منکی پاکس وائرس کے لئے مقامی ملک نہیں ہیں۔"
View more
Mon, 06 Jun 2022 11:40:24
یمنا وادی میں مسافروں سے بھری بس گہری کھائی میں جا گرنے سے 26 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ اتوار کی شام قریب سات بجے پیش آیا جب مسافروں کو لے جا رہی بس یمانوتری قومی شاہراہ پر ڈمٹا کے مقام پر پیش آیا جو ہماچل-اتراکھنڈ کی سرحد کے قریب کا علاقہ ہے۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 11:37:04
تلنگانہ کے حیدرآباد سے لگاتار موصول ہونے والے واقعہ کی اطلاع سے پتہ چلتا ہے کہ مجرم پولیس سے پوری طرح بے خوف ہوگئے ہیں۔ حیدرآباد میں ایک ہفتے کے اندر تیسری بار نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے واقعہ کی اطلاع ملی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے تیزی سے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس معاملہ میں ابھی پوری حقیقت سامنےآنا باقی ہے۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 11:32:57
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ روز کہا کہ میں کشمیری عوام کو بھروسہ دلانا چاہتا ہوں کہ کسی بے گناہ کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ملی ٹینٹ کشمیر کے پُرامن ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار ایل جی نے ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ تقریب میں تقریر کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملی ٹینٹ اب خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخش رہے ہیں۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 11:29:20
نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کے دورہ قطر کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک عہدیدار کی طرف سے پیغمبر اسلام کے بارے میں کئے گئے متنازعہ تبصرے پرقطر کی وزارت خارجہ نے ہندوستانی سفیر دیپک متل کو طلب کیا۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 11:17:23
راجستھان کے وزیراعلیٰ اور جہاں دیدہ سیاستداں اشوک گہلوت نے بالآخر کانگریس کے ان 10 اراکین اسمبلی کو منا لیا جو ریاست سے راجیہ سبھا کے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد سے ناراض تھے۔
View more
Mon, 06 Jun 2022 11:11:20
کرناٹک وزیر اعلیٰ کی جانب سے حالانکہ نصابی کتب نظر ثانی کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ہے اور نظر ثانی شدہ نصابوں سے متعلق تنازعہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کیا‘اپوزیشن لیڈرسدا رامیا نے آج کہا کہ نظر ثانی شدہ نصاب کو کوڑے دان میں پھینک دینا چاہئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy