Wed, 27 Jul 2022 22:03:45
مغربی بنگال کے وزیر پارتھ چٹرجی کے لیے مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ان کی قریبی ارپتا مکھرجی کے گھر سے کچھ دن پہلے ہی تقریباً ایک کروڑ روپے کے نقد نوٹ ملے تھے، اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ان کے دوسرے فلیٹ پر بھی کثیر رقم موجود ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ای ڈی کی ٹیم نے پیسے گننے کے لیے پانچ مشینیں منگوا لی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ گھر کولکاتا کے بیلگھریا ٹاؤن کلب میں ہے۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 20:31:36
کل شام قریب چھ بجے کارگیدے، ہندو کالونی کے سمشان میں دفنائی گئی نعش کو آج شام چھ بجے باہر نکالا گیا اور نعش کو نہلانے اور نماز جنازہ کے بعد کر نوائط کالونی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 19:28:53
سولیا میں بی جے پی یووا مورچہ لیڈر پروین کمار نیٹارو کے قتل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ہندو تنظیموں نے جو بند منایا تھا اس دوران بی جے پی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل اور آر ایس ایس لیڈر کلاڈکا پربھاکر بھٹ کا گھیراو کیا گیا اور بی جے پی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 18:06:47
کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بدھ کے روز دہلی میں واقع ای ڈی کے دفتر میں تیسری مرتبہ پہنچ کر نیشنل ہیرالڈ اخبار معاملہ میں اپنا بیان درج کرایا۔ سونیا گاندھی تقریباً 3 گھنٹے تک ای ڈی کے دفتر میں رہیں اور اس کے بعد باہر آ گئیں۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 18:03:46
مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے آنے والے دن مزید مشکلات بھرے ہو سکتے ہیں۔ ایسا اس لیے کیونکہ شرح سود پھر سے بڑھنے کے آثار نظر آ رہے ہیں۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 17:59:38
فلپائن کے لوجون جزیرہ میں بدھ کے روز 7.3 شدت سے آئے زلزلہ میں کم از کم دو لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ 30 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ ابرا علاقہ اور بیگوئنٹ میں زیادہ تباہ ہوئی ہے جہاں زلزلہ سے کئی گھروں، عمارتوں اور بنیادی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 17:57:13
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو باقی ہفتے کے لیے راجیہ سبھا سے معطل کر دیا گیا ہے۔ ان پر نعرے بازی لگانے اور چیئرمین کی کرسی پر کاغذ پھینکنے کا الزام ہے۔ سنجے سنگھ 24ویں ایسے رکن پارلیمنٹ ہیں جنہیں موجودہ مانسون اجلاس کے دوران معطل کیا گیا ہے۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 17:51:21
لوک سبھا میں مہنگائی اور جی ایس ٹی کے معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی بدھ کی دوپہر 2 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 12:57:03
سپریم کورٹ نے بدھ کے روز انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر فیصلہ سناتے ہوئے قانون میں کی گئی ترمیم کو موزوں قرار دیا۔ عدالت میں دائر عرضیوں میں پی ایم ایل اے (پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ) کی کئی دفعات کو قانون اور آئین کے خلاف قرار دیا تھا۔ عرضی میں پی ایم ایل اے کے تحت ای ڈی کی گرفتاری، ضبطی اور تحقیقات کے عمل کو چیلنج کیا گیا تھا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy