Wed, 27 Jul 2022 12:22:13
ایک طرف کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ چل رہی تھی، اور دوسری طرف کانگریس لیڈران و کارکنان مختلف ایشوز کو لے کر سڑکوں پر مظاہرہ کر رہے تھے۔ اس دوران دہلی میں یوتھ کانگریس صدر شرینواس بی وی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 12:16:49
چین میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید گرمی نے کچھ علاقوں میں بجلی کی طلب کو ریکارڈ سطح پر پہنچا دیا ہے اور بلیک آؤٹ کا سبب بن گیا ہے۔ اس درمیان حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ اعلیٰ درجہ حرارت کا مسئلہ کم از کم مزید ایک ہفتہ تک جاری رہنے کی امید ہے۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 12:12:50
مرکزی حکومت نے لاکھوں کمپنیوں کو رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست سے نکال باہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتا رمن نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ غیر فعال فرموں کی شناخت کے لیے شروع کی گئی خصوصی مہم کے تحت 22-2021 تک 4 لاکھ 32 ہزار 796 کمپنیوں کے نام رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست سے ہٹا دیے گئے ہیں۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 12:09:20
مرکز کی نریندر مودی حکومت نے اپوزیشن کو ختم کرنے کی سیاست شروع کر دی ہے جس کے لیے مرکزی ایجنسیوں کا بے دریغ سیاسی استعمال کرتے ہوئے جبر کیا جا رہا ہے۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 12:02:46
نیشنل ہیرالڈ کیس میں منگل کو دوسری بار سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ کے موقع پر ایک بار پھر کانگریس نے پورے ملک میں احتجاج کیا اور حکومت پر تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن کو ڈرانے اوران کے خلاف انتقامی کارروائی کرنے کا الزام لگایا۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 11:58:25
مہنگائی اور بنیادی اشیاء پر بھی جی ایس ٹی کے خلاف احتجاج کی پاداش میں پیر کو لوک سبھا سے اپوزیشن ۴؍ اراکین کو معطل کرنے کے بعد منگل کو راجیہ سبھا سے ۱۹؍ اراکین کو معطل کردیاگیا۔ ان میں ٹی ایم سی کے ۷؍ اور ڈی ایم کے کے ۶؍ اراکین شامل ہیں۔ حکومت کی اس کارروائی کو اپوزیشن نے سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ مہنگائی جیسے اہم موضوع پر بحث سے منہ چھپارہی ہے۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 11:48:35
بھارتیہ جنتا پارٹی)بی جے پی(کے رہنما ورون گاندھی نے منگل کو دریائے گنگا میں آلودگی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ نمامی گنگا پروجیکٹ کے تحت 11 ہزار کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود یہ جین وادینی ندی آلودہ کیوں ہے۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 11:42:52
شیوسینا کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے آج ایک گفتگو میں ایک چونکا دینے والا انکشاف کیاکہ”جب میں اپنی ریڑھ کی ہڈی کے علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھا، تب ہی باغیوں نے میری قیادت میں مہاوکاس اگھاڑی(ایم وی اے) حکومت کو گرانے کی سازش رچی تھی۔لیکن انہیں کامیابی نصیب نہیں ہوئی تھی“۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 11:35:46
کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت گزشتہ آٹھ برسوں سے اپوزیشن کو دھمکانے اور دبانے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے، لیکن اس کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں اور کانگریس تنظیم اپنی قیادت کے ساتھ متحد ہو کر مودی حکومت کے ہر غلط اقدام کا جمہوری انداز میں جواب دے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy