Sat, 30 Jul 2022 10:49:33
حکومت کا رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مالیاتی خسارہ سالانہ تخمینہ کا 21.2 فیصد رہا کیونکہ جون میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں محصولات کی وصولیوں اور اخراجات میں 3.51 لاکھ کروڑ روپے کا فرق تھا۔
View more
Fri, 29 Jul 2022 21:36:57
ساحلی کرناٹکا کے شہر مینگلور کے قریب سولیا میں ہوئے بی جے پی لیڈر پروین نیٹارو کے قتل کے بعدایک طرف وزیراعلیٰ بسوراج بومائی نے کہا کہ سماج دشمن عناصروں سے نپٹنے کے لئے ہمیں اب یوگی ادتیہ ناتھ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا، وہیں دوسری طرف وزیرتعلیم اشوتھ نارائن نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ ریاست میں لاء ایند آرڈر صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے کرناٹک سرکار انکاونٹر کرنے کے لئے تیار ہ
View more
Fri, 29 Jul 2022 21:28:42
کروڑوں روپے کے مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (ڈبلیو بی ایس ایس سی) گھوٹالہ کے ملزم سابق وزیر پارتھو چٹرجی اور ان کی معتمد خاص ارپیتا مکھرجی کو جمعہ کے روز ای ایس آئی اسپتال لایا گیا۔ ای ڈی کے عہدیداران معمول کے معائنہ کے لئے ملزمان کو اسپتال کے کر گئے تھے۔
View more
Fri, 29 Jul 2022 21:22:27
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جمعہ کو بھی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
View more
Fri, 29 Jul 2022 20:13:01
حجاب پر پابندی، مسلم کاروباریوں کے بائیکاٹ اور ایک کے بعد ایک تین نوجوانوں کے قتل کے بعد ساحلی کرناٹکا کا فرقہ وارانہ ماحول درہم برہم ہو گیا ہے۔ معاملہ 20 جولائی کو شروع ہوا، جب 18 سالہ نوجوان بی مسعود پر کچھ لوگوں کے ایک گروہ نے حملہ کیا، بری طرح سے زخمی مسعود نے 21 جولائی کو دم توڑ دیا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں 8 لوگوں کو گرفتار کر لیا۔
View more
Fri, 29 Jul 2022 19:57:57
بنگلورو شہرمیں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے معا ملات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ہے،گزشتہ تین سال سے ابتک شہر میں 52ہزار سے زائد افراد آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو ئے ہیں۔
View more
Fri, 29 Jul 2022 19:52:44
ریاست کرناٹک میں کانگریس اگر اقتدار پر آئی تو سدارامیا کو پھرایک بار وزیراعلیٰ بنانے کا بیان دینے کے بعد سابق وزیر ورکن اسمبلی حلقہ چامراج پیٹ بی زیڈ ضمیر احمد شہ سرخیوں میں چھائے ہوئے ہیں،
View more
Fri, 29 Jul 2022 19:48:42
کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمارنے آج کہاکہ ریاست میں قتل کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔ بشمول بی جے پی کارکن کسی کا بھی تحفظ نہیں۔ خود حکومت ہی اخلاقی پولیس گیری کو فروغ دے رہی ہے جس کی وجہ سے ریاست میں نظم وضبط درہم برہم ہوگیا ہے۔
View more
Fri, 29 Jul 2022 19:42:28
جنوبی کینرا بی جے پی یووا مورچہ لیڈر پروین نیٹار کا جو قتل ہوا ہے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ اور اسمبلی میں حزب مخالف کے قائد سدارامیا نے مطالبہ کیا ہے کہ بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل سے اس ضمن تفتیش کی جائے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy