Tue, 26 Jul 2022 13:24:41
محکمہ پولیس کی طرف سے پیر کو بھٹکل اربن بینک کے حافظکا ہال میں عوامی رابطہ پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت ضلع اُترکنڑا کی ایس پی سومن پینیکر نے کی ۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 12:47:47
گجرات میں نقلی شراب سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ بوٹاد کے بروالا کے علاوہ احمد آباد کے 4 لوگ بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ بوٹاد میں اتوار کی رات زہریلی شراب پینے کے بعد تقریباً 4 درجن افراد کی طبیعت بگڑ گئی، جنہیں پیر کی صبح اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ شام تک شراب سے لوگوں کے مرنے کی خبریں آنے لگیں۔ بھاو نگر رینج کے آئی جی اشوک یادو نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
View more
Tue, 26 Jul 2022 12:45:23
2009 میں ایک پب پر شدت پسند تنظیموں کے کارکنوں کی غنڈہ گردی کا معاملہ پوری نیشنل میڈیا میں چھاگیا تھا، اسی طرح کی واردات اب اُسی پب میں پھر ایک بار پیش آئی ہے اور مبینہ طور پر بجرنگ دل کے بعض کارکنوں نے پب کے اندر گھس کر چل رہی پارٹی کوگالیاں دے کر زبردستی روک دیا ہے۔ واقعہ پیر کی رات کو پیش آیا۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 12:41:45
کانگریس صدر سونیا گاندھی آج دوسری مرتبہ ای ڈی کے دفتر میں اپنا بیان درج کرانے کے لئے جا رہی ہیں۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کی جانب سے دہلی کے راج گھاٹ پر ستیہ گرہ (پُر امن احتجاج) کی اجازت طلب کی گئی تھی لیکن دہلی پولیس نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اس پر کانگریس پارٹی نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 12:05:24
ٹیچربھرتی گھوٹالہ معاملے میں ممتا بنرجی کے کابینہ کے سینئر وزیر پارتھو چٹرجی کی گرفتاری پر ممتا بنرجی کے رد عمل کا انتظار تھا۔ پارتھو چٹرجی کا نام لیے بغیرممتا بنرجی نے کہا کہ وہ حکومت میں بدعنوانی کو برداشت نہیں کریں گی۔کسی کے بھی خلاف چاہے وہ ممبر اسمبلی ہو یا پھر وزیر کسی کو بھی استثنیٰ نہیں ہوگا، ہر ایک کے خلاف کارروائی ہوگی۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 11:58:48
مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوک سبھا میں پلے کارڈ لہرانے پر پیر کو سخت کارروائی کرتے ہوئے کانگریس کے 4 اراکین کوموجودہ اجلاس کی بقیہ میعاد کیلئے معطل کر دیا۔ کانگریس نے اسے ملک کی جمہوریت پر بدنما داغ قرار دیا ہے جبکہ حکومت نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے معطل کئے گئے اراکین پر اسپیکر کے عدم احترام کا الزام عائد کیا ہے۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 11:49:00
کانگریس صدر سونیا گاندھی آج پھر ای ڈی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی۔ دوسری طرف سونیا گاندھی کی حمایت میں کانگریس پارٹی پُرامن احتجاج کرے گی۔ اس سلسلے میں کانگریس کے جنرل سکریٹریوں، ریاستی انچارجوں اور ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کانگریس صدر دفتر سے پارلیمنٹ تک پرامن طریقے سے احتجاج کرے گی۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 11:44:11
حزب اختلاف کی جماعتوں کی نائب صدر عہدے کی مشترکہ امیدوار مارگریٹ الوا نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے کچھ لیڈروں سے بات کرنے کے بعد ان کی تمام کالیں ڈائیورٹ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ تو کسی کو کال کر پار ہی ہیں اور نہ ہی کسی کی کال ریسیو کر پا رہی ہیں۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 11:40:45
ہندی میڈیم طلبا کے لیے بھی اب ایم بی بی ایس کی پڑھائی آسان ہونے والی ہے۔ اب مدھیہ پردیش ہندی زبان میں بھی ایم بی بی ایس کی پڑھائی کرائے گا۔ مدھیہ پردیش آزادی کے بعد ڈاکٹری کی پڑھائی ہندی میں کرانے والی پہلی ریاست بن سکتی ہے۔ ہندی میڈیم سے ایم بی بی ایس کرنے کے خواہش مند طلبا کو ستمبر کے آخر میں خوشخبری مل سکتی ہے۔ ستمبر کے آخر میں شروع ہونے والے اکیڈمک سیشن سے ہندی میں ایم بی بی ایس کرانے کی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy