Thu, 28 Jul 2022 11:42:50
سابق وزیر جی ٹی دیوے گوڈ ا کسی بھی صورت میں جے ڈی ایس پارٹی نہیں چھوڑیں گے،آج بھی وہ جے ڈی ایس میں ہی ہیں۔حال ہی میں ہوئے ایم ایل سی اورراجیہ سبھا انتخابات میں بھی جے ڈی ایس پارٹی کے امیدوار کے حق میں ہی ووٹ دیاہے،تیسری مرتبہ کمارسوامی کو وزیر اعلیٰ بنانے کیلئے انہوں نے خود اپیل کی ہے،
View more
Thu, 28 Jul 2022 11:38:43
کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ای ڈی کے بار بار پوچھ گچھ پر سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ حکومت نے منی لانڈرنگ قانون کا استعمال لوگوں کو نشانہ بنانے اور ان کی تذلیل کرنے کے لئے کیا ہے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ پر زور دیا ہے کہ وہ نیشنل ہیرالڈ-ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ کیس سے متعلق معاملے پر جلد فیصلہ کرے۔
View more
Thu, 28 Jul 2022 11:33:03
منکی پوکس کا قہر دھیرے دھیرے ایک ملک سے دوسرے ملک میں پھیلتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اب تک تقریباً 75 ممالک میں 16 ہزار سے زائد انفیکشن کے معاملے سامنے آ چکے ہیں اور اس وائرس کی وجہ سے پانچ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2022 11:19:08
چند روز قبل ہندوستان کے پڑوسی ملک سری لنکا میں معاشی بحران سے پیدا ہونے والے سیاسی عدم استحکام کے باعث سڑکوں پر آنے والے لاکھوں مظاہرین کو صدارتی محل میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔ کچھ ایسا ہی نظاہرہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں نظر آیا، جہاں عوامی احتجاج پھوٹ پڑا اور مظاہرین پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہو گئے۔
View more
Thu, 28 Jul 2022 11:16:54
راجیہ سبھا میں اقلیتوں میں کئے گئے حملوں کے تعلق سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزارت اقلیتی امور کی ذمہ داری سنبھال رہیں اسمرتی ایرانی نے کہا کہ مرکز کے پاس اقلیتوں پر حملوں کے تعلق سے ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے پاس ڈیٹا اس لئے نہیں ہے کیونکہ کسی بھی ریاست کے نظم و نسق اور اس سے وابستہ امور کا ریکارڈ رکھنا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ نیز مرکز کی جانب سے کسی خصوصی طبقہ کے لوگ
View more
Thu, 28 Jul 2022 11:13:54
اساتذہ تقرری گھوٹالہ میں گرفتار بنگال کے وزیر پارتھو چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کے گھر پر ای ڈی نے بدھ کے روز چھاپہ مارا۔ ای ڈی نے ارپیتا کے اس گھر سے بھی نوٹوں کا خزانہ برآمد کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ای ڈی نے تقریباً 18 گھنٹے تک اس گھر کی تلاشی لی، جس میں 29 کروڑ روپے نقد اور زیورات اور بسکٹ کی شکل میں 5 کلو سونا برآمد ہوا۔ نوٹوں کی گنتی رات بھر جاری رہی۔
View more
Thu, 28 Jul 2022 11:11:17
جنوبی صومالیہ کے دو شہروں میں بدھ کو ہوئے بم دھماکوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ پہلے واقعہ میں ایک خودکش حملہ آور نے زیریں شبیل کے علاقے کے مارکا قصبے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس میں 13 افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔
View more
Thu, 28 Jul 2022 11:06:45
راجیہ سبھا سے معطل ہوئے اپوزیشن اراکین نے حکومت کے خلاف 50 گھنٹے کا جو احتجاجی مظاہرہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، اس کو لے کر خاص منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سبھی معطل اراکین پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ احاطہ کے اندر بنی مہاتما گاندھی کی مورتی کے سامنے دھرنا دینے کا پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا اور یہ بھی طے ہو گیا ہے کہ سبھی معطل اراکین پارلیمنٹ ایک ساتھ مظاہرہ نہیں کریں گے بلکہ یہ شفٹوں میں ہوگا۔
View more
Wed, 27 Jul 2022 22:20:11
دہلی واقع تہاڑ جیل میں بند یٰسین ملک کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔ یٰسین ملک کا بلڈ پریشر کبھی زیادہ اور کبھی کم ہو رہا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy