Wed, 27 Jul 2022 00:29:55
منگل شام کو کارگیدے ہورولی جنگل سے برآمد ہونے والے ڈھانچے کی شناخت ہوگئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کپڑےدیکھتے ہی گھروالوں نے پہچان لیا کہ یہ کپڑے 26 سالہ محمد محسن شیخ کے ہیں جو قریب بیس روز قبل سے لاپتہ تھا۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 21:09:15
گجرات اور ہماچل پردیش میں رواں سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں، لیکن ایسی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں کہ مزید پانچ ریاستوں میں 2022 کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہو سکتے ہیں۔ یعنی سات ریاستوں میں ایک ساتھ اسمبلی انتخابات کرانے کی تیاریوں پر غور ہو رہا ہے۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 21:00:13
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران حزب اختلاف کی جانب سے مختلف عوامی مسائل کو لے کر ہنگامہ آرائی کرنے پر منگل کے روز حزب اختلاف کے 19 ارکان کو راجیہ سبھا سے معطل کر دیا گیا۔ راجیہ سبھا سے معطل ہونے والے ان ارکان پر اس ہفتہ کی کارروائی میں شامل ہونے پر پابندی رہے گی۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 20:55:29
الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے منگل کے روز لکھیم پور تشدد معاملے میں کلیدی ملزم آشیش مشرا کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت کو نامنظور کر دیا۔ مرکزی وزیر مملکت اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا کو فی الحال جیل میں ہی رہنا پڑے گا۔ میڈیا کا ایک گروپ تصور کر رہا تھا کہ آشیش مشرا کی درخواست ضمانت کچھ شرائط کے ساتھ منظور کی جا سکتی ہے تاہم ایسا نہیں ہوا۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 20:51:33
سعودی عرب کی جانب سے گزشتہ دو سالوں سے کورونا کی وجہ سے حج اور عمرہ میں بیرونی عازمین کی شرکت پر پابندیوں کے بعد رواں سال حج 2022 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اور اب عمرہ کی تیاریاں جاری ہیں۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 20:25:15
بی جے پی لیڈر اور وکیل اشونی اپادھیائے نے گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر مفت کی چیزیں تقسیم کرنے کا وعدہ کرنے والی پارٹیوں کی منظوری رد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 20:18:30
احمد آباد کی ایک عدالت نے 2002 فسادات کے معاملوں میں بے قصور لوگوں کو پھنسانے کے لیے دستاویز بنانے کی ملزم تیستا سیتلواڑ اور سابق ڈی جی پی آر بی شری کمار کی ضمانت عرضی پر حکم 28 جولائی تک ملتوی کر دیا ہے۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 20:13:50
مرکزی حکومت کی طرف سے پلاسٹک سے بنے سنگل یوز سامان پر پابندی لگائے جانے کے بعد بھٹکل ٹی ایم سی نے مسلسل دو دن تک مختلف دکانوں پر چھاپہ ماری کی اور بڑی مقدار میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے علاوہ پلاسٹک ایئر بڈس ضبط کیے۔
View more
Tue, 26 Jul 2022 20:10:59
جالی پٹن پنچایت کے رکن توفیق بیاری نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے الزام لگایا ہے کہ پنچایت کی طرف سے راجیو گاندھی آشریہ اسکیم کے تحت مستحق افراد کو گھر تقسیم کرنے کے معاملے میں کوتاہیاں کی گئی ہیں اور اس کے علاوہ گھروں کی تعمیر کے لئے مستفیض ہونے والوں کو اجازت نامہ تقسیم کرنے کے پروگرام میں پنچایت افسران نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy