Thu, 28 Jul 2022 23:02:21
آسٹریلیا میں جمعرات کو منکی پوکس کو قومی اہمیت کی ایک متعدی بیماری قرار دیا گیا۔ آسٹریلوی حکومت کا یہ فیصلہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پوکس کو بین الاقوامی تشویش کی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دینے کے چند دن بعد آیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت حکومت کو منکی پوکس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی پالیسی بنانی ہوگی اور عوامی آگاہی مہم چلانی ہوگی۔
View more
Thu, 28 Jul 2022 22:59:28
گجرات میں زہریلی شراب سے اب تک 46 اموات ہو چکی ہیں۔ اس تعلق سے لگاتار اپوزیشن پارٹیاں انتظامیہ کے خلاف آواز بلند کر رہی ہیں اور بی جے پی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔
View more
Thu, 28 Jul 2022 22:57:18
ضلع دکشن کنڑا کے سولیا میں منگل رات کو ایک بی جے پی لیڈر کے قتل کے بعد آج جمعرات کو ایک مسلم نوجوان کا وحشیانہ انداز میں قتل ہوا ہے۔ مرنے والے کی شناخت محمد فاضل (23) کی حیثیت سے کی گئی ہے جو سورتکل منگلاپیٹ کا رہنے والا تھا۔ حملہ جمعرات شب قریب آٹھ بجے کیا گیا۔
View more
Thu, 28 Jul 2022 22:54:19
متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں شدید بارشوں اور ان سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری نجی اور سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے ہی اپنا کام جاری رکھیں۔
View more
Thu, 28 Jul 2022 22:50:49
پارلیمنٹ کی کارروائی کو شام تک ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد ایوان میں جو کچھ دیکھنے کو ملا اس کو ایوان کی تاریخ کا سیاہ باب ہی کہا جا سکتا ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2022 22:46:33
مغربی بنگال ٹیچر بھرتی گھوٹالہ معاملے میں گرفتار ترنمول کانگریس لیڈر اور ممتا حکومت میں وزیر پارتھ چٹرجی کے خلاف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بڑی کارروائی کی ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2022 22:43:11
آج لوک سبھا کی کارروائی کے بعد مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ جس بداخلاقی کا مظاہرہ کیا، اس کی اپوزیشن پارٹیاں شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
View more
Thu, 28 Jul 2022 21:48:25
’’آج لوک سبھا میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے غیر مہذب اور توہین آمیز برتاؤ کیا! لیکن کیا اسپیکر اس کی مذمت کریں گے؟ کیا قواعد صرف اپوزیشن کے لیے ہیں؟‘‘ یہ تبصرہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کیا۔
View more
Thu, 28 Jul 2022 21:30:54
ضلع دکشن کنڑا کے سولیا میں ہوئے بی جے پی یووا مورچہ لیڈر پروین کمار نیٹارو قتل معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جن کی شناخت ساونور کے رہنے والے ذاکر (29) اور بیلارے کے رہنے والے محمد شفیق (27) کے طور پر کی گئی ہے ۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy