Sat, 30 Jul 2022 23:48:55
گورنر مہاراشٹر بھگت سنگھ کوشیاری کے گجراتی-راجستھانی والے بیان پر سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ ہو گیا ہے اور ان کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔ شیو سینا، کانگریس اور ایم این ایس نے گورنر کے اس بیان کو مہاراشٹر کے عوام کی توہین قرار دیا ہے۔ دریں اثنا، ممبئی کی سابق میئر کشوری پیڈنیکر اور بی جے پی لیڈر آشیش شیلار نے بھی گورنر کے اس بیان سے نااتفاقی کا اظہار کیا ہے۔
View more
Sat, 30 Jul 2022 21:09:49
بھٹکل جالی پٹن پنچایت میں ٹاون اپلفٹمنٹ پروجیکٹ اسٹیج 4 کے تحت تعمیراتی کاموں کے لئے جو فنڈ آیا تھا اس کو استعمال کرنے کے سلسلے میں منتخب اراکین پنچایت کو اعتماد میں لیے بغیر اور اپنےمن مانے طریقے سے خرچ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اراکین نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے ڈپٹی کمشنر کے نام میمورنڈم پیش کیا۔
View more
Sat, 30 Jul 2022 20:34:40
عوام میں ہیلمیٹ کو لے کر بیداری پیدا کرنے اور گاڑیاں بالخصوص موٹر بائک چلانے والوں کو حادثات سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری ہدایات پر عمل کرنے کا پیغام دیتے ہوئے آج سنیچر کو بھٹکل میں محکمہ پولس کی جانب سے بائک ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف علاقوں سے گذرتے ہوئے پولس تھانہ پہنچ کر اختتام کو پہنچی۔
View more
Sat, 30 Jul 2022 16:32:29
کل اتوار کو منعقد ہونے والے رابطہ تعلیمی ایوارڈ کے لئے تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، گذشتہ دو سالوں میں کووڈ کے چلتے رابطہ ایوارڈ پروگرام منعقد نہیں کئے گئے تھے جس کی وجہ سے اس بار اُن دو سالوں کے ٹاپرس کو بھی اسی سال کے پروگرام میں ایوارڈ سے نوازے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس طرح اس بار پروگرام کی پہلی نشست صبح 10:30 بجے پروگرام شروع ہوگی، جس میں قریب تیس ایوارڈس دئے جائیں گے جبکہ بقیہ ایوارڈس دوسر
View more
Sat, 30 Jul 2022 11:37:23
مقتول بی جے پی یووا مورچہ لیڈر پروین کمار کی آخری رسومات کے لئے ارتھی لے جانے والے جلوس میں موجود بعض لوگوں نے نے گوتیگار میں ایک اسکوٹر کو آگ لگائی تھی اور کچھ دکانوں کو نقصان پہنچایا تھا ۔ اس ضمن میں متاثرہ افراد نے سبرامنیا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے ۔
View more
Sat, 30 Jul 2022 11:34:18
جنوبی کینرا میں بادلوں کی گھن گرج اور بجلیوں کی کڑک کے ساتھ شدید بارش ہونے کے نتیجہ میں منگلورو شہر کی سڑکیں تالاب کی صورت اختیار کر گئیں اور بچوں کے تحفظ کو پیش نظر رکھتے ہوئے منگلورو کے اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ۔
View more
Sat, 30 Jul 2022 11:18:48
کرناٹک حکومت نے جمعہ کو فیصلہ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نوجوان لیڈر پروین نیتارو کے قتل کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو سونپ دی جائے۔
View more
Sat, 30 Jul 2022 11:05:00
کرناٹک کے چیف منسٹر بسواراج بومئی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نوجوان لیڈر پروین نیتارو اور دیگر کے قتل کو سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) اور پاپولر کانگریس پارٹی کے ذریعہ ایک منظم جرم قرار دیا۔ ریاست میں سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر سدارامیا کو فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کی بڑھتی ہوئی مجرمانہ کارروائیوں کے لیے مورد الزام ٹھہرایا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy