Thu, 04 Aug 2022 11:55:30
سپریم کورٹ انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کی طرف سے مفت تقسیم کے وعدوں کے معاملے میں سخت ہو گیا ہے اور عدالت نے اس سے نمٹنے کے لیے ایک ماہر ادارہ بنانے کی وکالت کی ہے۔ عدالت نے کہا:اس میں مرکز، اپوزیشن سیاسی پارٹیاں، الیکشن کمیشن، نیتی آیوگ، آر بی آئی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا چاہئے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ مسئلہ ملک کی معیشت کو براہ راست متاثر کرتا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایک ہفتے کے اندر ایسے
View more
Thu, 04 Aug 2022 11:52:52
ہاتھرس عصمت دری کیس کے سلسلے میں غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام قانون (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ کا سامنا کرنے والے صحافی صدیق کپن کی درخواست ضمانت الہ آباد ہائی کورٹ نے مسترد کر دی ہے۔ جسٹس کرشنا پہل کی سنگل بنچ نے منگل کے روز اس معاملے میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔
View more
Thu, 04 Aug 2022 11:50:15
چین تائیوان کے آس پاس کے سمندروں میں فوجی مشق کی تیاری میں مصروف ہے۔ امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان کے ایک مختصر لیکن متنازعہ دورے کے بعد بدھ کو یہاں سے روانہ ہوگئیں۔ اس سے قبل چین نے پیلوسی کو تائیوان کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
View more
Thu, 04 Aug 2022 11:46:17
اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے اپنے فیصلے میں قراردیا ہے کہ فرانس نے ایک خاتون پرحجاب پہننے پرپابندی عاید کرکے بین الاقوامی حقوق کے معاہدے کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔فرانس میں اس خاتون پرسرپوش اوڑھنے کی بناپرایک تربیتی کورس کے دوران میں اسکول میں داخلے پرپابندی عاید کردی گئی تھی۔
View more
Thu, 04 Aug 2022 11:38:46
دہلی ہائی کورٹ نے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کو قومی راجدھانی دہلی میں کچی آبادی (جھگی جھونپڑیوں) کے باشندگان کو بے دخلی کا سامنا کرنے کے لیے مناسب وقت دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو بغیر کسی نوٹس کے بے گھر نہیں کیا جا سکتا۔ راتوں رات جھگیوں کو ہٹانے کی ڈی ڈی اے کی کارروائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے عدالت نے کہا کہ جھگی جھونپڑی کے رہائشیوں کو بغیر نوٹس یا بغیر پیشگی اطلاع کے بلڈوزر چلاک
View more
Thu, 04 Aug 2022 11:32:41
اتر پردیش کی جیلوں میں زیر سماعت ملزمان (انڈر ٹرائلز) کی تعداد ان قیدیوں کی نسبت 3 گنا زیادہ ہے، جنہیں قصوروار قرار دیا جا چکا ہے۔ اس حقیقت سے یہ ظاہر ہو جاتا ہے کہ جیلوں میں اتنی بھیڑ کیوں ہے! محکمہ جیل خانہ جات کی رپورٹ کے مطابق 31 مارچ 2022 تک ریاست بھر کی 64 جیلوں میں کل 112480 قیدی بند تھے اور ان میں سے 85181 زیر سماعت تھے، جن کی تعداد سزا یافتہ قیدیوں (27299) سے تین گنا زیادہ تھی۔
View more
Thu, 04 Aug 2022 11:25:52
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت کی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس تنظیم نے 52 سالوں تک اپنے دفتر پر ترنگا نہیں لہرایا انہوں نے آج ’ہر گھر ترنگا‘ مہم چلائی ہے، یہ لوگ بتائیں کہ پرچم بنانے والوں کا روزگار کیوں ختم کیا جا رہا؟
View more
Thu, 04 Aug 2022 11:18:46
آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سیکریٹری اجے ماکن نے بدھ کے روز کہا کہ انہیں دہلی پولیس کی جانب سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ 5 اگست کو احتجاج نہیں کر سکتے اور اے آئی سی سی کے دفتر کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اجے ماکن پارٹی کے صدر دفتر پر پارٹی کے سینئر رہنما جے رام رمیش اور ابھیشیک منو سنگھوی کے ہمراہ صحافیوں سے خطاب کر رہے تھے۔
View more
Thu, 04 Aug 2022 11:14:25
صومالیہ کے وزیر اعظم حمزہ عبدی بری نے بتایا کہ اسلام پسند گروپ الشباب کے سابق ترجمان اور نائب سربراہ مختار روبوو کو مذہبی امور کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy