Sat, 06 Aug 2022 11:11:54
مہنگائی، بے روزگاری، جی ایس ٹی کے غلط نفاذ، اگنی پتھ اسکیم سمیت عوام کو درپیش متعدد مسائل کے خلاف کانگریس نے جمعہ کو دہلی و طراف سمیت ملک کے دیگر کئی شہروں میں زوردار احتجاج کیا۔ اس دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی اور سابق وزیر ششی تھرور سمیت متعدد لیڈران کو حراست میں لے لیا گیا۔
View more
Sat, 06 Aug 2022 11:03:11
نفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے آج شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کی اہلیہ ورشا راؤت سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ای ڈی حکام نے انہیں پاترا چال گھوٹالہ کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔ ممبئی میں ای ڈی کے دفتر میں ورشا راؤت سے پوچھ گچھ کی جائے گی، جوکہ صبح 11 بجے شروع ہو سکتی ہے۔
View more
Fri, 05 Aug 2022 20:30:28
مہنگائی اور بے روز گاری کے خلاف کانگریس پارٹی کی جانب سے جمعہ کے روز ملک گیر احتجاج کیا گیا۔ قومی راجدھانی دہلی میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے احتجاج کی قیادت کی۔ اس دوران دونوں ہی لیڈران کو حراست میں لے لیا گیا۔ پرینکا گاندھی نے حراست میں لئے جانے کے بعد مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ عام کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
View more
Fri, 05 Aug 2022 20:27:36
امریکی ہاؤس اسپیکر نینسی پیلوسی نے گزشتہ دنوں تائیوان کا دورہ کیا تھا جس سے چین بہت زیادہ ناراض ہے۔ اس کا اثر آج اس وقت دیکھنے کو ملا جب چینی وزارت خارجہ نے نینسی پیلوسی کے ساتھ ساتھ ان کے اہل خانہ پر بھی پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ چین نے ان پر سنگین فکر اور شدید مخالفت کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے اور چین کے تائیوان والے علاقہ کا دورہ کرنے پر زور دیا۔
View more
Fri, 05 Aug 2022 20:24:29
صدارتی انتخاب ختم ہونے کے بعد سے ہی نائب صدر کے لیے ہونے والے انتخاب کو لے کر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ روزانہ کسی نہ کسی پارٹی کے ذریعہ برسراقتدار طبقہ یا پھر حزب مخالف کے ذریعہ نامزد امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
View more
Fri, 05 Aug 2022 20:20:14
کانگریس کے ملک گیر احتجاج کے آغاز میں سابق صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے دفتر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی حکومت پر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جو دھکماتے ہیں وہ ڈرتے ہیں اور جو عوامی مسائل سے ڈرتے ہیں وہ دھمکاتے ہیں۔ بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری، جی ایس ٹی کا غلط نفاذ، چین کی دراندازی اور اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاج کے تحت راہل گاندھی نے بازو پر کالی پٹی باندھ کر صح
View more
Fri, 05 Aug 2022 20:17:00
پی این جی (پائپڈ نیچرل گیس) سپلائی کرنے والی کمپنی اندرپرستھ گیس لمیٹڈ نے آج پی این جی کے داموں میں 2.63 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے۔ اس کے بعد دہلی میں پی این جی کی تازہ ترین شرح 50.59 روپے فی کیوبک میٹر (روپے/فی ایس سی ایم) ہو گئی ہے۔
View more
Fri, 05 Aug 2022 20:13:33
ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے آج کہا کہ دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کی 8 فیصد کی قدر میں اضافے کے دباؤ کے تحت رواں مالی سال کے آغاز سے ہی روپے کی قدر میں 4.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
View more
Fri, 05 Aug 2022 20:10:01
) بہار کے سارن ضلع میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ اس واقعہ سے مرنے والوں کی تعداد جمعہ کے روز 9 تک پہنچ گئی اور 17 لوگوں کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی۔ متاثرین سارن ضلع کے مکیر اور بھیلڈی تھانہ حلقہ کے گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ بیشتر متاثرین نے دھانوکا ٹولی گاؤں سے نقلی شراب خریدی تھی۔ اس کے بعد بدھ کی شب انھوں نے الگ الگ مقامات پر شراب نوشی کی اور اس کے بعد ان ک
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy