Wed, 03 Aug 2022 21:01:45
بھٹکل میں منگل کو ایک ہی دن بارش نے جو تباہی مچائی تھی، اس کا جائزہ لینے کرناٹک کے وزیراعلیٰ بسوراج بومائی نے آج بدھ کو بھٹکل کا دورہ کیا اور بتایا کہ منگل کو بھٹکل کے 6 سے 7 کلو میٹر دائرے کے اندر بادل پھٹنے سے جو تباہی مچی ہے، اُس نقصان کی بھرپائی کے لئے فوری طور پر ۴۰ کروڑ روپئے جاری کئے ہیں۔ اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اتنے سے دائرے کے اندر اتنی زیادہ بارش ہو
View more
Wed, 03 Aug 2022 11:30:25
عین انتخابات کے موقع پر چندلوگ ذات پات کی سیاست شروع کردیتے ہیں،اپنے آپ کو وکلیگا لیڈرقرار دے کر انہیں موقع فراہم کرنے کی گزارش بھی کررہے ہیں۔مگران سے میرا ایک سوال ہے کہ انہوں نے وکلیگا طبقے کیلئے کیاکیاہے؟ان کی دین وکلیگا طبقے کیلئے کیاہے؟۔یہ بات سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی نے کہی۔
View more
Wed, 03 Aug 2022 11:24:07
کے پی سی سی کے سابق صدر دنیش گنڈوراؤنے وزیراعلیٰ بسواراج بومئی کے نام ایک کھلاخط روانہ کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ کیاجنوبی کنڑا ضلع میں قتل کئے گئے مسعود اورفاضل آپ کی ہمدردی کے لائق نہیں ہیں۔
View more
Wed, 03 Aug 2022 11:16:48
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کے روز کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا، روس-یوکرین جنگ اور دیگر منفی حالات کے باوجود روپیہ ڈالر کے مقابلے نسبتاً مضبوط ہے اور دیگر کرنسیوں سے بہت بہتر بوزیشن میں ہے۔
View more
Wed, 03 Aug 2022 11:06:26
سپریم کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ڈائریکٹر سنجے کمار مشرا کی مدت ملازمت میں توسیع کے جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر منگل کے روز مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔
View more
Wed, 03 Aug 2022 10:54:50
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس سے خصوصی خطاب کے دوران اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو افغانستان کے اندر ہونے والے ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
View more
Tue, 02 Aug 2022 21:53:28
سپریم کورٹ نے منگل کے روز کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف داخل کئی عرضیوں پر غور کرنے کے لیے ایک بنچ تشکیل کرنے پر متفق ہو گیا ہے، جس میں ریاست کے پری-یونیورسٹی کالجوں میں حجاب پہننے پر پابندی لگانے کے تعلیمی اداروں کے اختیارات کو برقرار رکھا گیا تھا۔ جیسے ہی چیف جسٹس این وی رمنا کی صدارت والی بنچ کے سامنے سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے معاملے کا تذکرہ کیا،
View more
Tue, 02 Aug 2022 21:47:13
مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی منصوبہ (منریگا) کے تحت کام کے لیے نامزد لوگوں کی تنخواہ کی ادائیگی کرنے میں زیادہ تاخیر، منصوبہ کے لیے نامناسب فنڈ الاٹمنٹ اور اس میں بھی تاخیر، تنخواہ تقسیم میں بے ضابطگی اور موجودہ حالات میں روزگار منصوبہ کے عمل درآمد کو متاثر کرنے والے دیگر ایشوز کے خلاف ملک بھر کے منریگا مزدور دہلی پہنچ گئے ہیں اور جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔
View more
Tue, 02 Aug 2022 21:40:22
اتراکھنڈ میں زوردار بارش نے کہرام مچا رکھا ہے۔ موسلادھار بارش کے سبب کہیں زمین دھنسنے اور کہیں سڑکیں خراب ہونے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔ محکمہ نے راجدھانی دہرادون سمیت ٹہری، پوڑی، ہریدوار، نینی تال، الموڑا، چمپاوت اور اودھم سنگھ نگر میں زوردار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy