Tue, 02 Aug 2022 21:18:40
قومی دارالحکومت کی تہاڑ جیل میں بند سزا یافتہ کشمیری علیحدگی پسند رہنما یاسین ملک نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔ حکام نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ ڈائریکٹر جنرل (جیل خانہ) سندیپ گوئل نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ ’’اس (یاسین ملک) نے کل اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی۔
View more
Tue, 02 Aug 2022 21:14:42
کیرالہ اسمبلی میں 18728 دن پورے ہونے کے ساتھ ہی 78 سالہ کانگریس لیڈر اور دو بار کے وزیر اعلیٰ اومن چانڈی نے سب سے طویل مدت تک رکن اسمبلی رہنے کا ریکارڈ بنا لیا۔ یہ ریکارڈ پہلے کے ایم منی کے پاس تھا جن کا 2019 میں انتقال ہو گیا۔
View more
Tue, 02 Aug 2022 21:11:36
شیو سینا کی رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے پارٹی لیڈر سنجے راوت کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے "سیاسی سازش" اور بڑے لیڈروں کو خاموش کرنے کی حکومت کی کوشش قرار دیا۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت کو پاترا چال اراضی گھوٹالہ کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کیا تھا اور پیر کو ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے انہیں چار دن کے لئے ای ڈی ریمانڈ پر بھیج دیا تھا۔
View more
Tue, 02 Aug 2022 21:06:43
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے 31جولائی 2022کو شہر گلبرگہ میں ونٹیج فنکشن ہال میں ”ایس ڈی پی آئی۔ واحد متبادل”کے عنوان سے عوامی اقتدار کانفرنس کا انعقاد کیا۔
View more
Tue, 02 Aug 2022 11:45:46
بھٹکل میں پیر کی شب کو شروع ہونے والی زبردست بارش پوری رات مسلسل برسنے سے ایک طرف پورے شہر میں حالات دگرگوں ہوگئے ہیں، وہیں مُٹھلی علاقہ میں پہاڑی چٹان کھسک کر ایک مکان پر گرنے کے نتیجے میں چار لوگ گھر کی چہار دیواری کے اندر ہی دب گئے ہیں ۔
View more
Mon, 01 Aug 2022 22:42:19
مدھیہ پردیش کے جبل پور واقع ایک اسپتال میں شدید آتشزدگی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آتشزدگی کے واقعہ میں اب تک تقریباً 10 افراد کی موت ہو چکی ہے اور کچھ افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی پولیس سپرنٹنڈنٹ نے 10-9 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ مہلوکین میں اسپتال کے ملازم بھی ہو سکتے ہیں۔
View more
Mon, 01 Aug 2022 22:37:20
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ گجرات میں منشیات مسلسل پکڑی جا رہی ہیں لیکن مافیا کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی ہے، اس لیے حکومت کو بتانا چاہیے کہ وہاں منشیات اور شراب مافیا کی پشت پناہی کو کر رہا ہے۔
View more
Mon, 01 Aug 2022 22:33:52
افریقہ سے باہر ہندوستان سمیت منکی پوکس سے ہونے والی 4 اموات کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اس متعدی بیماری سے مزید اموات کا خدشہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او یورپ کی سینئر ایمرجنسی اہلکار کیتھرین اسمال ووڈ نے ایک بیان میں کہا کہ منکی پوکس کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے، مزید اموات کا خدشہ ہے۔ دریں اثنا، ہندوستان میں اس بیماری سے مقابلہ کرنے کے لئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔
View more
Mon, 01 Aug 2022 22:20:44
عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے اور ملک کے عوام بری طرح پریشان ہیں۔ مہنگائی کے حوالے سے اپوزیشن بھی حکومتک پر حملہ آور ہے اور پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں لگاتار ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy