Sat, 06 Aug 2022 19:36:16
آر بی آئی نے 5 اگست کو جائزہ میٹنگ میں ریپوریٹ میں تیسری بار اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی یہ امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ سبھی بینکوں کے قرض مزید مہنگے ہو جائیں گے۔ اب آر بی آئی کے اعلان کے بعد دو بڑے بینکوں نے اپنے قرض کو مہنگا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
View more
Sat, 06 Aug 2022 19:33:37
نوئیڈا پولیس نے ایک وائرل ویڈیو کا نوٹس لیا ہے جس میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی میں پودے لگانے پر بحث کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رہنما کو ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرتے پایا گیا ہے۔ نوئیڈا پولیس کے ایک اہلکار نے آئی اے این ایس کو بتایا، "ہم نے واقعے کا نوٹس لیا ہے اور پولیس اہلکار پہلے سے ہی موقع پر موجود ہیں۔ ہم جلد ہی تفصیلات شیئر کریں گے۔"
View more
Sat, 06 Aug 2022 19:30:32
دہلی کی شراب سے متعلق پالیسی (ایکسائز پالیسی) کو لے کر عام آدمی پارٹی اور مرکز کے درمیان رسہ کشی کا کھیل جاری ہے۔ دریں اثنا، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے نئی ایکسائز پالیسی کے حوالہ سے سابق ایل جی ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے کہ کہ کس طرح دہلی کی نئی ایکسائز پالیسی 2021-22 نے صحیح طریقے سے لاگو ہونے سے روک کر کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچایا۔
View more
Sat, 06 Aug 2022 18:53:53
پیر 8/اگست کو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ہوناور اور مرڈیشور میں الیکٹری سٹی کا ایمرجنسی maintenance کا کام کیا جائے گا جس کے نتیجے میں بھٹکل تعلقہ میں الیکٹری سٹی خدمات متاثر رہے گی۔اس بات کی اطلاع بھٹکل ہیسکام کے اسسٹنٹ انجینئر نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ہے۔
View more
Sat, 06 Aug 2022 12:28:50
سپریم کورٹ کے حالیہ متنازعہ فیصلے کے بعد انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کی سرگرمیوں میں مزید شدت پیدا ہوگئی ۔ مرکزی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کیس میں ینگ انڈیا کے دفاتر کو مہر بند کردیا۔ دہلی پولیس نے کانگریس کے ہیڈ کوارٹرس کو عملاً پولیس چھاؤنی میں تبدیل کر دیا۔ راہول اور سونیا کی گرفتاری کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ اُدھر مہاراشٹرا میں ادھو ٹھاکرے کے دست راست سنجے راؤت کو بھی گرفتار کر
View more
Sat, 06 Aug 2022 12:00:50
1994 میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل کرنے والے قاتل کی رہائی کے فیصلے پر مقتولوں کے اہل خانہ کے اراکین نے سخت مخالفت کی ہے ۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق قاتل پروین کمار ہے کو آزادی کا امرت مہا اتسو اتقریبات کے حصہ کے طور پر رہا کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے پتہ چلا ہے کہ پروین کو رہا کرنے سے قبل ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے یہ ہدایت دی تھی کہ قاتل کی رہائی کے لئے مقتولوں کے رشتہ دارو
View more
Sat, 06 Aug 2022 11:34:52
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ٹویٹر پر دھوکہ دہی کے الزامات عائد کئے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ کمپنی ٹویٹر اور مسک کے درمیان معاہدے پر قانونی تنازعہ کے درمیان ٹیسلا کے سی ای او نے الزامات عائد کئے کہ ٹویٹر نے اپنے کاروبار کے بارے میں انہیں اس وقت گمراہ کن معلومات دی جب انہوں نے 44 بلین ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ٹیسلا کے سی ای او نے یہ دعویٰ ٹویٹر کی جانب سے ڈیل کو منسوخ کرنے کے بجائے مکمل کرنے
View more
Sat, 06 Aug 2022 11:32:15
ہندوستان کے فری اسٹائل پہلوان نائب صوبیدار دیپک پونیا نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مردوں کے 86 کلوگرام کے فائنل میں پاکستان کے محمد انعام کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔
View more
Sat, 06 Aug 2022 11:28:09
جھارکھنڈ میں گزشتہ پانچ سالوں میں زہریلی یا نقلی شراب پینے سے 427 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ یہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی تفصیل ہے۔ ایسی اموات پر معاوضہ کو لے کر جھارکھنڈ حکومت نیا قانون نافذ کرنے جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy