Sun, 07 Aug 2022 13:46:14
کولکتہ کی مصروف ترین پارک اسٹریٹ میں واقع انڈین میوزیم میں تعینات سی آئی ایس ایف کے ایک جوان نے آج اپنی Ak-47 رائفل سے اندھادھند فائرنگ کردی۔
View more
Sun, 07 Aug 2022 13:42:58
انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے جو کروڑہا روپئے مالیتی اساتذہ بھرتی اسکام کی تحقیقات کررہا ہے، اس نے پارتھا چٹرجی اور ان کی معاون ارپیتا مکرجی کے کم از کم 50 بینک کھاتوں کا پتہ چلایا ہے، جو وہ انفرادی طور پر یا مشترکہ طور پر چلاتے تھے۔
View more
Sun, 07 Aug 2022 13:39:05
فضائیہ کے سربراہ (سی اے ایس) ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، بنگلورو کے دو روزہ دورے پر تھے۔ انھوں نے تین مقامی پلیٹ فارمز، ہلکا لڑاکا طیارہ (ایل سی اے) تیجس، ہلکا لڑاکا ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) اور ہندوستان ٹربو ٹرینر -40 (ایچ ٹی ٹی-40) کی پروازیں بھریں، جنھیں آتم نربھر کے تئیں اپنی مہم کے حصے کے طور پر بھارتی فضائیہ میں شامل کیا جارہا ہے۔
View more
Sun, 07 Aug 2022 13:35:17
منی پور کے کئی علاقوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلنے کی وجہ سے ریاستی حکومت نے ریاست میں پانچ دنوں کے لیے انٹرنیٹ کو معطل کر دیا ہے۔
View more
Sun, 07 Aug 2022 12:41:43
شیو سینا سے بغاوت کرکے بنائی گئی ایکناتھ شندے کی حکومت میں کابینہ کی توسیع اب تک نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے بی جے پی اور شندے گروپ پر شدید تنقیدیں ہو رہی ہیں۔ حکومتی کام کاج بھی رُکا ہوا ہے اور امکان ہے کہ کابینہ کی توسیع میں مزید وقت لگ سکتا ہے اسی لئے وزیر اعلیٰ نے تمام وزراء کے محکموں کے اختیارات ان محکموں کے سیکریٹروں کو دے دئیے ہیں۔
View more
Sun, 07 Aug 2022 12:16:34
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ایم کے فیضی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں اپوزیشن لیڈروں اور ان کے دفاتر کی تلاشی، سیل اور بلا جواز گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی حکومت کی مذمت کی ہے کہ وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ملک میں اختلاف رائے اور اپوزیشن کو خاموش کرنے کیلئے ایک آلے کے طور پر استعمال کررہی ہے۔
View more
Sun, 07 Aug 2022 12:12:09
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی حالیہ جارحیت کے بعد مصر کی حکومت جنگ روکنے کیلئے حرکت میں آ گئی ہے۔مصر نے تصدیق کی کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری اور فلسطینیوں کی طرف سے راکٹ حملے روکنے کیلئے قاہرہ نے ثالثی کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
View more
Sun, 07 Aug 2022 12:04:31
دس لاکھ سے زائد کم سن بچے ہندو کش کی ریاست افغانستان میں شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اس ملک کی نصف آبادی بھوک سے مر رہی ہے۔ طالبان کے خلاف پابندیوں نے افغانستان کو ایک انسانی المیے سے دوچار کر دیا ہے۔ صورتحال اس حد تک سنگین ہو چکی ہے کہ گزشتہ برس کے ڈبلیو ایف پی 'ورلڈ فوڈ پروگرام‘ کے سربراہ ڈیویڈ بیسلی نے افغانتستان کو '' دوزخ بروئے زمین‘‘ قرار دیا تھا۔
View more
Sun, 07 Aug 2022 11:54:13
امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پیلوسی اس ہفتے کے اوائل میں ایشیا کے اپنے دورے کے دوران جنوبی کوریا کے بعد تائیوان بھی پہنچی تھیں، جس کے بعد چین نے آبنائے تائیوان میں غیر معمولی فوجی مشقیں شروع کر دیں۔ ان میں میزائل حملوں کی تربیت اور جنگی جہازوں سے حملوں کی مشق بھی کی جا رہی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy