Tue, 09 Aug 2022 12:18:24
دودھ فروخت کرنے کے بہانے دھارواڑ کے دیہی علاقوں میں اصلی نوٹوں کی مانند نظر آنے والے جعلی نوٹ فروخت کرنے کے الزام میں بی جے پی لیڈ رسمیت تین افرادکو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 12:07:32
پاکستان کے بلوچستان صوبہ میں سیلاب متاثرین کو اب تک امداد نہیں مل سکی ہے۔ اس دوران سیلاب سے زراعت کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ہزاروں ایکڑ رقبہ پرمشتمل تیار فصلیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئی ہیں جس سے دھنیا، ٹماٹر، کپاس اور دیگر فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ کوئٹہ کے علاقے سر کلی میں سیلاب متاثرین دو ہفتوں بعد بھی امداد سے محروم ہيں۔ متاثرین نے خود ہی تباہ شدہ گھروں کی تعمیر شروع کردی ہے۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 12:01:20
بی جے پی حکومت کے سربراہ ملک کی ترقی کے بارے میں سوچنے کی بجائے سرکاری ملکیت والے اداروں کو پرائیوٹائز کرنے اور صنعت کار ادانی اورامبانی کو مزید دولتمند بنانے میں لگے ہوئے ہیں،جس سے ملک کے عوام کو کئی مشکلو ں کا سامناکرناپڑرہاہے۔بی جے پی کو ترقی کا مطلب ہی معلوم نہیں ہے۔یہ بات سابق ریاستی وزیر ورکن اسمبلی رام لنگاریڈی نے کہی۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 11:57:05
کانگریس پارٹی نے اس ملک کو آزادی دلائی اور ہمیں یہاں آزادی سے زندگی گزارنے کا موقع دیاہے،مگر اس ملک کیلئے بی جے پی جیسی بدعنوان اور فرقہ پرست پارٹی نے کیا دیاہے؟یہ سوال سابق وزیراعلیٰ و اپوزیشن لیڈرسدارامیانے کیا۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 11:47:36
شہر ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2013 میں اغوا ہونے والی لڑکی پوجا نو برس بعد اپنے گھر والوں کو مل گئی ہے۔ 2013 میں سات سالہ پوجا اپنے بھائی کے ساتھ اسکول جارہی تھی لیکن راستے میں ہینری جوزف ڈی سوزا نامی ایک شخص نے اسے آئس کریم کھلانے کے بہانے اغوا کرلیا اور اپنے ساتھ لے گیا۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 11:38:35
نوئیڈا کی سوسائٹی ’گرینڈ اومیکس‘ میں ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں مفرور شری کانت تیاگی کی بیوی کو پولس نے اپنی حراست میں لے لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے بیوی کو شام تقریباً 6 بجے شری کانت کے فلیٹ سے حراست میں لیا۔ اس سے قبل جمعہ کو بھی بیوی کو حراست میں لیا گیا تھا۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 11:21:30
جیولن تھرو کے دو بہترین کھلاڑی نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم آپس میں بہترین دوست بھی ہیں۔ ہندوستانی کھلاڑی نیرج چوپڑا اور پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم ایک دوسرے کو ’بھائی‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 11:17:41
ہریانہ میں بی جے پی کو زوردار جھٹکا لگا ہے۔ سابق وزیر مالیات اور 6 بار رکن اسمبلی رہ چکے پروفیسر سمپت سنگھ نے بی جے پی چھوڑ کر آج کانگریس کا دامن تھام لیا۔ ان کے ساتھ 4 دیگر بڑے لیڈروں نے کانگریس کی رکنیت اختیار کی ہے۔ نارنوند سے سابق رکن اسمبلی رام بھگت شرما اور نارنول سے سابق رکن اسمبلی رہے رادھے شیام شرما نے بھی بی جے پی چھوڑ کر کانگریس کا دامن تھاما ہے۔
View more
Tue, 09 Aug 2022 11:13:56
مصر کی ثالثی کے بعد ہونے والی یہ جنگ بندی اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوئی، جس کا مقصد غزہ میں گزشتہ برس گیارہ روزہ جنگ کے بعد سے بدترین لڑائی کو روکنا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy